Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

پارشدناظمہ رضا کی دختر نیک اختر شازیہ فرحین رشتہ ازدواج سے منسلک

 

رانچی:)راجدھانی رانچی کے سب سے مقبول پارشد ،ضرورتمندوں کی مسیحا پارشد ناظمہ رضا کی دختر نیک اختر کی شادی خانہ آبادی 18مئی 2023 کو سورن بھومی بینکویٹ ہال ڈنگرا ٹولی رانچی میں ہمراہ آمر خان ولد شعیب خان انجمن کالونی رانچی سے بحسن خوبی اختتام پذیر ہوئی۔شادی کی تقریب میں شہر کی تعلیمی ، سماجی ،ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال ناظمہ رضا، نگار تنویر،محمد سنی اور انکے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔

بارات کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں جھارکھنڈ سرکار کے وزیر فلاح جناب حفیظ الحسن انصاری،بھاجپا کے قد آور لیڈر نیز رانچی ممبر اسمبلی  جناب سی پی سنگھ،کانگریس لیڈر اجے ناتھ شاہدیو،سنیل سہائے،انجمن اسلامیہ کے سابق صدر ابرار احمد،

مہاویر منڈل کے صدر جے سنگھ یادو، سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان، محمد اسلام،حاجی نواب،آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیرمین حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی،درجنوں پارشد،نگم کے عہدیداران،شہر اور آس پاس کے معزز لوگ سینکڑوں کی تعداد میں شامل ہوکر دلہا ،دلہن کو مبارک باد دی۔

Leave a Response