حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی یاد میں جلسۂ تعزیت و خراج عقیدت کا انعقاد


قاری صہیب احمد رانچوی کی تعزیتی نظم نے حاضرین کو جذباتی کر دیا، علماء کرام نے خدمات کو یاد کیا
رانچی: مدرسہ دارالقرآن، بڑی مسجد، مرکز ہندپیڑھی رانچی کے زیر اہتمام حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ، مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، کی یاد میں جلسۂ تعزیت و خراج عقیدت کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں شہر کے ممتاز علماء کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
جلسے کی صدارت مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر سلمان قاسمی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا مفتی جاوید ندوی نے انجام دیے۔ اس موقع پر حضرت مولانا قاری صہیب احمد رانچوی نے تعزیتی نظم پیش کی، جسے سن کر مجلس میں موجود افراد جذباتی ہو گئے اور ماحول سوگوار ہو گیا۔

جلسے میں حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی، حضرت مولانا شریف احسن مظاہری، حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی، حضرت قاری ادریس، حضرت مولانا قاری صہیب احمد، حضرت مولانا طلحہ ندوی، حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی، حضرت مولانا مفتی عمران ندوی، حضرت مولانا دانش عبداللہ ندوی، حضرت مولانا عمر فاروق قاسمی، حضرت مولانا قاری عبدالحفیظ عرفانی، حضرت مولانا جاوید ندوی، حضرت مولانا مکرم مدنی، حضرت مولانا قاری حسان ندوی، حضرت مولانا اصغر، حضرت مولانا سلیم مظاہری، حضرت مولانا حافظ مظہر حسین، مدرسہ دارالقرآن کے مہتمم حضرت مولانا حافظ زبیر احمد، حضرت مولانا مفتی ابو داؤد قاسمی، حضرت مولانا حافظ ابوالکلام، حضرت مولانا حافظ کاشف، حضرت مولانا حافظ علی آصف، حضرت مولانا اسجد قاسمی اور حضرت مولانا مفتی محمد اللہ قاسمی، حضرت قاری محسن، حضرت قاری جسیم، حضرت حافظ شبیر، سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام اور دیگر افراد موجود تھے۔

جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے تمام علماء کرام کا استقبال مدرسہ دارالقرآن کے مہتمم حضرت مولانا حافظ زبیر احمد اور ان کی ٹیم نے کیا۔ آخیر میں حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی کی دعا پر جلسہ تعزیت کا اختتام ہوا ۔

1961 سے علم دین کی شمع روشن کر رہا ہے مدرسہ دارالقرآن
واضح رہے کہ مدرسہ دارالقرآن، بڑی مسجد، مرکز ہندپیڑھی رانچی، سنہ 1961 سے دینی تعلیم کے فروغ میں مصروف ہے۔ مدرسے میں ناظرہ قرآن کریم سے لے کر حفظ قرآن تک کی تعلیم دی جاتی ہے اور اس وقت تقریباً 250 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ جمعیت علماء دینی تعلیمی بورڈ کا سلیبس یہاں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی، میتھ وغیرہ کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

حضرت مولانا حافظ زبیر احمد نے سنہ 2023 میں مدرسے کی مہتممی کی ذمہ داری سنبھالی۔ ان کی نگرانی میں مدرسے کی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے اور ادارہ دینی تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔








