تعلیمی بیداری کانفرنس جمعیۃ علماء پالو جوری دیوگھر


رانچی/دیوگھر؛آج 15 اکتوبر شیکھر نواڈیہ پالو جوری ضلع دیوگھر میں جمعیۃعلماء کے بینر تلے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں وہاں کے مکاتب کے بچوں نے اپنے نعت تقاریر سیرت کویز اور دیگر مسابقات میں حصہ لیا اور الحمدللہ بہت بہترین مظاہرہ پیش کیا گیا یہ پروگرام جناب حافظ شمیم اختر صاحب امام جامع مسجد شکھر نواڈیہ کے زیر نگرانی اور مولانا محمد توحید صاحب کے زیر نظامت میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی نائب صدر جمیعۃ علماء جھارکھنڈ و صدر جمعیت علماء دیوگھر مولانا شمیم اختر صاحب قاسمی نائب سیکریٹری جمیعۃ علماء ضلع دیوگھر مفتی محمود الحسن صاحب قاسمی نائب صدر جمیعت علماء دیوگھر مولانا معروف صاحب ناظم تنظیم جمعیت علماء دیوگھر مفتی بدرالدین صاحب قاسمی مولانا آثار الدین صاحب رشیدی مولانا جمشید صاحب حافظ فرقان صاحب مولانا افضل صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد ٹھاڑی پرسنی کے علاوہ دیگر علماء کرام ائمہ عظام نے شرکت فرمائی۔رات دیر تک بچوں نے اپنے علمی جوہر دکھلائے جس سے تمام اساتذہ اور ذمہ داران کی محنتیں روزروشن کی طرح عیاں ہو رہی تھی مسابقے میں شریک تمام طلبہ اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور ان سب کی حوصلہ افزائی کی گئی بچوں کے پروگرام کے بعد حضرت مولانا محمد بدر الدین قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں بچوں کی دینی تعلیم اور تربیت پر خاص توجہ فرمائی اور اس پروگرام کو بہت سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے تاکہ ہمارے ماحول اور معاشرے کے بچے بچیوں میں دینی تعلیم و تربیت کا ایک جذبہ پیدا ہو سکے ان کے بعد مولانا معروف صاحب نے نہایت ہی مترنم آواز میں حمد اور نعت پاک پیش فرمایا اس کے بعد حضرت مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں لوگوں سے مخاطب ہو کر عوام میں پھیل رہی برائی خاص کر بچوں کے ہاتھوں میں موبائل فون کے مضر اثرات پر توجہ دلائی اور ہر ماں باپ کو اس بات کی طرف راغب کیا کہ اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت اور اس کی نگرانی کرنا ہر ماں باپ کی ذمہ داری ہے تاکہ ہمارے بچے کسی غلط راہ روی کے شکار نہ ہو جائیں انہوں نے بھی مولاناتوحید صاحب اور حافظ شمیم اختر صاحب کی محنتوں کو سراہا اور بہت ساری دعاؤں سے نوازا اور اس پروگرام کو مزید تقویت دینے کی طرف توجہ دلائی اور اچھے ڈھنگ سے اس پروگرام کو آئیندہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی فرمائی مولاناآثار الدین صاحب رشیدی نے بہترین لب ولہجےمیں نعت پاک پیش فرمایا اور محفل کے رونق کو مزید دو بالا کر دیا اور آخر میں حضرت مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی صاحب کی رقت انگیز دعا سے مجلس کے اختتام عمل میں آیا اور پھر مولانا توحید صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس مجلس کو کامیاب بنانے کے لیے سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔








