پارشدناظمہ رضا کی دختر نیک اختر شازیہ فرحین رشتہ ازدواج سے منسلک
رانچی:)راجدھانی رانچی کے سب سے مقبول پارشد ،ضرورتمندوں کی مسیحا پارشد ناظمہ رضا کی دختر نیک اختر کی شادی خانہ آبادی 18مئی 2023 کو سورن بھومی بینکویٹ ہال ڈنگرا ٹولی رانچی میں ہمراہ آمر خان ولد شعیب خان انجمن کالونی رانچی سے بحسن خوبی اختتام پذیر ہوئی۔شادی کی تقریب میں شہر کی تعلیمی ، سماجی ،ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال ناظمہ رضا، نگار تنویر،محمد سنی اور انکے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔
بارات کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں جھارکھنڈ سرکار کے وزیر فلاح جناب حفیظ الحسن انصاری،بھاجپا کے قد آور لیڈر نیز رانچی ممبر اسمبلی جناب سی پی سنگھ،کانگریس لیڈر اجے ناتھ شاہدیو،سنیل سہائے،انجمن اسلامیہ کے سابق صدر ابرار احمد،
مہاویر منڈل کے صدر جے سنگھ یادو، سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان، محمد اسلام،حاجی نواب،آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیرمین حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی،درجنوں پارشد،نگم کے عہدیداران،شہر اور آس پاس کے معزز لوگ سینکڑوں کی تعداد میں شامل ہوکر دلہا ،دلہن کو مبارک باد دی۔

You Might Also Like
مولانا شریف احسن مظہری کے بیٹے کی شادی سماج کے لئے بنا مثال, نہ جہیز، نہ سامان، بس نکاح
رانچی: آج کے فیشن کے دور میں جہاں ہر کوئی فیشن اور دکھاوے کے پیچھے بھاگتا نظر آتا ہے۔ شادی...
گھر کے چراغ بجنے لگے ، غفلت کے بادل چھا گئے
از: محمد قمر عالم قاسمیشہر قاضی رانچی، جھارکھنڈآج ہمارے گھروں سے ایمان، اخلاق اور تربیت کی خوشبو مدھم پڑتی جا...
سہائک اچاریہ:عالم و فاضل کے سینکڑوں امیدوار رانچی پہنچے
وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری ومحکمہ تعلیم کے سکریٹری سے مثبت بات ہوئیرانچی : ( عبد اللہ رانچوی ) سموار...
कल्याण मंत्री श्री चमरा लिंडा ने डॉ रामदयाल मुंडा जनजाति शोध संस्थान में मंगलवार से शुरू हो रहे धरती आबा आदिवासी फ़िल्म फेस्टिवल का किया उद्घाटन
14 से 16 अक्टूबर तक डॉ रामदयाल मुंडा जनजाति शोध संस्थान में आदिवासी दर्शन और संघर्ष की गाथा से रू...