Tuesday, October 8, 2024
Pakud News

پکوڑیا بلاک کے مختلف گاؤں میں اصلاحی مجالس اور بیعت کا سلسلہ جاری

 

پریشانیوں کا حل اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے میں ہے :  پیر حضرت مولانا عرفان مظاہری 

پاکوڑ، جھارکھنڈ 
مسلمان آجکل جن پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں ان کا حل صرف اور صرف اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے میں ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جن کا رشتہ اللہ سے مضبوط ہو جاءے وہ دنیا میں بھی کامیاب ہے اور آخرت میں بھی کامیاب ہے، اللہ سے قربت رکھنے والوں کے لئے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے. یہ باتیں خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا سے تشریف لاءے پیر طریقت  حضرت مولانا  عرفان صاحب مظاہری چشتی قادری دامت فیوضھم نے یہاں منعقد ایک اصلاحی مجلس میں کہی،  اب تک پکوڑیا بلاک کے مختلف گاؤں میں حضرت پیر طریقت کی کئی مجلسیں ہوچکی ہیں اور کافی لوگ آپ سے بیعت ہو چکے ہیں. 
چنانچہ آلودہا بستی میں جمعرات کو  بہت سے لوگ بیعت ہوءے جن میں  محمد حسین صاحب آلودہا  عبد الصمد، عبد الغفار، محمد اسجد، محمد ارشد آلودہا ، محمد سیف اللہ پکوڑیا، محمد مطیع الرحمان، سلبدرا ،بیربھوم محمد اشتیاق, مولانا غلام مصطفی صاحب رگھو ناتھ پور وغیرہ وغیرہ شامل ہیں واضح رہے کہ حضرت کے پہلے مرید و خلیفہ مولانا بشیر الدین صاحب قاسمی اسی بستی سے تعلق رکھتے ہیں. 

جمعہ کو رگھو ناتھ پور کی جامع مسجد میں نماز کے بعد  کافی تعداد میں لوگوں نے بیعت کی جن میں مولانا عبد القدوس صاحب، حافظ عبد الصمد صاحب،عبد المنان ، محمد رفیق انصاری محمد ثناء الانصاری، محمد صدام شمس الحق، محمد نسیم، محمد مختار، عبد الستار ،اختر انصاری، محمد اصغر، محمد شفیع اللہ، عبد الواحد، محمد شمیم رضا،اسلام صاحب وغیرہ وغیرہ شامل ہیں، واضح رہے کہ مولانا عثمان صاحب اور مولانا عبد الحمید صاحب اسی گاؤں کے ہیں جو تقریباً تیس پینتیس سال سے حضرت سے بیعت و ارشاد کا تعلق رکھتے ہیں 
سنیچر کو پکوڑیا کی جامع مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد حضرت کا مختصر خطاب ہوا بعد ازاں کافی لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر توبہ و استغفار کیا، جن میں مفتی محمد نور عالم صاحب قاسمی امام مسجد جامع مسجد پکوڑیا و مہتمم مدرسہ تجوید القرآن پکوڑیا ، حافظ رضوان صاحب، محمد محسن مجیب الرحمن، محمد شاہجہاں، شرف الدین، محمد سراج، محمد شفیق، عبد اللطیف اور محمد دلشاد وغیرہ وغیرہ تھے، اس موقع پر امام مسجد مفتی نور عالم صاحب قاسمی نے انتہائی اعزاز و اکرام سے نوازا. واضح رہے کہ چند محبین و مخلصین کی دعوت پر ان دنوں پکوڑیا اور کاٹھی کنڈ کے علاقے میں حضرت پیر طریقت مولانا عرفان مظاہری کا دعوتی و اصلاحی دورہ چل رہا ہے

Leave a Response