رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت پرواز حکومت ھند کے ذریعہ جھارکھنڈ کے عازمین حج کے لئے رانچی برسامنڈاایئرپورٹ کو دوبارہ بناے گئے حج امبارکیشن پوائنٹ کو رد کرکولکاتا کیئے جانے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کےایک نمائندہ وفد نے ماہ نومبر2022 کو محکمہ پرواز کے مرکزی وزیر ،محکمہ اقلیتی امور کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی اور مرکزی وزارت اقلیتی امور براے حج کے نمائندہ سید بابراشرف کومیمورنڈم دیکر کہاتھاکہ سابق مرکزی وزیربراے اقلتی امور مختارعباس نقوی نے جھارکھنڈ کے عازمین حج کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوے برس منڈا ایئرپورٹ رانچی سے حج ایمبارکیشن پوائنٹ ہٹا کولکاتاکردیاہے جسے ہٹاکردوبارہ رانچی ایئرپورٹ پورٹ کو حج ایمبارکیشن پوائنٹ بنایاجاے