Monday, September 9, 2024
Pakud News

مقامی جمعیت کا دینی اصلاحی پروگرام بعنوان تحفظ ایمان اختتام پذیر

اصلاح معاشرہ کے لئے منی رامپور میں علماء ہوئے یکجا کتاب وسنت کی روشنی میں عوام سے مقررین سے کیا خطاب


پاکوڑ جھارکھنڈ
ایم اے انصاری
21/04/2024
پاکوڑ کے منی رامپور میں اصلاحی پروگرام ختم ہوا اس‌پروگرام میں ضلع کے جید وماہر علم وفن نے حصہ لیا اورسماج ومعاشرہ کے حساس موضوعات پر زوردارتقریریں کیں
یہ پروگرام مقامی جمعیت اہل حدیث منی رامپور پاکوڑ جھارکھنڈ کے زیراہتمام منعقد تھا‌اسکی اطلاع دیتے ہوئے شیخ عطا الرحمن فیضی نے بتایا کہ گذشتہ دنوں منی رامپور کی جمعیت کی نگرانی میں ایک شاندار اصلاحی پروگرام ہوا جسمیں علاقہ کے ماہرین علماء فضلاء شریک تھے


موقع پر شیخ مجمع الحق صاحب نے زبان کی حفاظت شیخ عبدالمبین سلفی صاحب نے اخلاق حسنہ شیخ عبداللہ سلفی صاحب نے بعث بعد الموت شیخ صبیر الدین صاحب نے پڑوسیوں کے حقوق شیخ شفیق العالم سلفی صاحب نے راستہ سے تکلف دہ چیز کو ہٹانا مولانا نسیم الدین رحمانی نے نواقض ایمان جیسے اہم موضوعات اور حساس عناوین پر عوام سے خطاب کیا
معلوم رہے کہ اس پروگرام میں شیخ مستفیض الرحمن صاحب مدنی صاحب ناظم اعلی ضلعی جمعیت اہل حدیث پاکوڑ اور ڈاکٹر حشیر الدین مدنی صاحب بحیثیث مہمانان خصوصی موجود تھے
یہ پروگرام انتہائی خیر وخوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جبکہ صدارت شیخ لطف الرحمٰن قاسمی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض شیخ عطاء الرحمن فیضی صاحب نےانجام دیا

Leave a Response