Saturday, July 27, 2024
Bihar News

بیماری بتانابندکریں، علاج تلاش کریں مسلمان : مولاناغلام رسول بلیاوی

مسلمان متحدہوکرادارہ شرعیہ تحریک بیداری کواستقامت بخشیں:عمررضا،نبیرہ اعلی حضرت

ہرکام میں اخلاص پیدا کریں،اخلاص مخالفت کوفناکردیتاہے: امین شریعت مفتی عبدالمنان کلیمی

ووٹ کی سوداگری اب ہوگی بند، حکمران ہمارےمطالبات کوجلدپوراکریں : مولاناقطب الدین

ضلع سیتامڑھی بہارکےعلاقہ پوپری میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کاہوااجلاس،علماءوعوام کےہزارو کےجم غفیرسے ہوا دانشوران کاانقلابی خطاب،17/بلاکوں کے نمائندوں نے دی عظیم حمایت

ضلع سیتامڑھی،بہار(4/دسمبر 2023)

آج مورخہ،4/دسمبر2023 بروز سوموار ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کاقافلہ صوبہ بہارکےضلع سیتامڑھی پوپری بہارمیں قومی صدر،سابق ممبرآف پارلیمنٹ حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت وصدارت میں پہونچاجس میں علماء،شعرا و دانشوران کاایک بڑا دستہ شامل ہے۔یہاں کے باشندوں نےتحریک کاخوب استقبال کیا۔اور تحریک کےایجنڈوں پراپنی حمایت وتائیدکاعہدکیاتمام علماء وشعرانے عنوانات سے متعلق اپنی بات پیش کی۔مہمان خصوصی،ادارہ شرعیہ کے صدر،قائدتحریک علامہ غلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ نےتحریکی مشن کے حوالہ سے کہاکہ ہم زندہ رہیں نہ رہیں لیکن یہ تحریک آپ کی أنےوالی نسلوں کےضمیرکوجگادےگی.ہماری نسلوں کوتباہ کرنے کی جوسازشیں چل رہی ہیں اس سے باخبرہوناضروری ہے۔تحریک میں آپ کاانسلاک عقیدت کی بنیاد پرنہ ہو بلکہ ضرورت کی بنیاد پرہو۔انہوں نےکہاکہ جس طرح مؤذن پانچ وقت أذان دیتاہے أپ سنے نہ سنے أذان دیتارہتاہے یہ مؤذنین کی ٹیم نکلی ہے اس وقت بولتے رہیں گے جب تک مضبوط مراحل متعین نہ ہوجائیں۔
قائدتحریک علامہ بلیاوی نےمزیدکہاکہ اب بیماری بتانے کاوقت نہیں ہے علاج ڈھونڈھنے کاوقت ہے مسلمان کوچاہئے کہ نسلوں کے تحفظات کے لئے علاج تلاش کریں۔


قائدتحریک نے زوردیتے ہوئے کہاکہ مسلمان سے بڑاکسی کاجھنڈانہیں،جس دن مسلمان اپنے نبی کاجھنڈالےکرمیدان میں اترجائیں گے تواس دن سب کے جھنڈوں کاسائزچھوٹاہوجائے گا.اخرمیں انہوں نے تحفظ ناموس رسالت قانون،مسلم سیفٹی ایکٹ کا نفاذ،خاتمہ جہیز،سستانکاح کرنے ودیگرتحریک کے ایجنڈوں پربڑی پرمغزبیان پیش کیااورتمام مطالبات کی تکمیل پرعوام الناس سے عہدکرایا،تمام شرکاء نے زبردست حمایت پیش کی۔
مرکزی ادارہ شرعیہ کے امین شریعت مفتی عبدالمنان کلیمی نے کہاکہ مسلمان ہرکام میں اخلاص پیدا کریں،اخلاص ہرمخالفت کوفناکردیتاہے،
بریلی شریف کے نبیرہ اعلی حضرت پیرطریقت حضرت علامہ عمررضانے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کے ایجنڈوں پرخوشی کااظہارکیااورکہاکہ یہ مشترکہ مسلمانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پورے ملک کےمسلمان متحدہوکرادارہ شرعیہ تحریک بیداری کواستقامت بخشیں،


مرکزی ادارہ شرعیہ کے قاضی شریعت مفتی ڈاکٹر امجد رضا امجد نےاپنے دانشمندانہ بیان میں کہاکہ ہرأدمی کی سوچ الگ الگ ہے فکریں الگ الگ ہیں تنقیدوتحسین کے بازارگرم ہوتے ہی ہیں سب اپنے حصے کاکام کرتے ہیں کرتے رہیں گے۔انہوں نےمزیدکہاکہ کہ تاریخ شاہدہے کے جوبھی دین کے کام کے لئے نکلتاہےتومخالفت شکنی ہوتی ہی ہے ایسے میں اخلا ص سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہی اخلاص توشہ آخرت ہوگا.ادارہ شرعیہ کی کمیٹی پنچایت سطح سے ہوکرگاوں تک کمیٹی بنے گی۔وہاں کی ضرورتوں کامحاسبہ کرکےتکمیل ضرورت کی جائے گی۔قران نے پوری امت کوخیرامت کہاہے۔اس کے تقاضوں کوسمجھناضروری یے۔
کلکتہ سے تشریف لائے خطیب الہندمولاناسیف اللہ علیمی نے زبردست خطاب کرتے ہوئے جھنجھوڑ کرکہا کہ أج اگرہم متحدنہ ہوئے تو مرے ہوئے کتوں کی طرح ہمیں پھینک دیا جائے گا۔اب ضرورت ہے اتحاد قائم کریں۔
ادارہ شرعیہ کےناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے اپنےخطاب میں کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری سے ایساکام ہوجائے کہ کوئ دشمن طاقت سرنہ اٹھاسکے،اس وقت بلیاوی صاحب کے ساتھ پورے بھارت كامسلمان کھڑا ہے۔تحفظ ناموس پرایساقانون بنا دیا جائے کہ پھرکوئ زبان حرکت نہ کرسکے۔۔
مولاناقطب الدین نےزوردیتے ہوئے کہاکہ ووٹ کے نام پرمسلمانوں کویادکرنے والے حکمران ہوش میں أئیں اب ووٹ کی سوداگری بندہوگی،اعتماد بحال اسی وقت ہوگاجب ہمارے مطالبات پورے ہوں گے۔
سیتامڑھی کے مشہوراسکالرمفتئ احسن رضانےکہاکہ اب ہرمسلمان اپنی ماضی کی تاریخ کوپڑھیں،تاریِخ حوصلہ دے گی،جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ حوصلوں سے فتح ہوتی ہے۔
شیخ الحدیث ادارہ شرعیہ حضرت علامہ جمال انور رضوی نے کہاکہ تحریک میں آئیں تو تحریک کی أوازسنین اوراس پرعمل پیراہونازندگی کانصب العين بنالیں۔
ادارہ شرعیہ کےنائب قاضی مفتی غلام حسین ثقافی نے کہاكہ تحریک چلی ہے کہ سوشل کنٹرکشن کومضبوط بنائیں،یہ کنٹرکشن چوائس سے نہیں بلکہ کنٹریکٹ سے مضبوط ہوگااوراپنے ہرمحاذکارشتہ مصطفی کے قدموں سے جوڑیں۔ہرطرح کے اصلاح كے لئے یہ مضبوط لائحہ عمل ہے۔
ادارہ شرعیہ سیتامڑھی کے قاضی مفتی نورالہدی نےکہاکہ نوجوانوں کے اندرہرطرح کی تحریک کی ضرورت ہےباطل قوت پروپیگنڈہ نصاب تعلیم میں تبدیلی کرکے شریعت واسلام میں مداخلت جاري ہے۔ضروری ہےکہ اسلام کی حقانیت پرقائم رہنے کے لئے لائحہ عمل تیارکریں۔
نظامت میں ہندوستان کے مشہورنا ظم محبوب گوہرنےدوران نظامت کہاکہ ادارہ شرعیہ کی تحریک اس وقت پورے ملک میں بیداری کااحساس دلارہاہے۔انہوں نےکہاکہ کہ علامہ بلیاوی نے سیاست میں رہ کرکبھی دیں وسنیت سے سمجھوتا نہیں کیا.اسوقت ایک بلیاوی ہے جوطوفان،خطرہ،جنگلی شیروں سے ٹکرانے کاحوصلہ رکھتاہے۔ناظم جلسہ کفیل عنبرنے تحریک سے متعلق انقلابی اشعارپیش کیا.
تحریک بیداری کے عنوانات کے مطابق شعرا نے انقلابی اشعار پیش کیا۔شاعرہندجناب دلبرشاہی،شاعراسلام جناب سبطین عظیم آبادی،شاعرانقلاب جناب توقیررضاالہ آبادی،شاعراسلام جناب ساگرکلکتوی،حضرت مفتی عبدالباسط مصباحی،شاعرسبیل رضانے معیاری کلام پیش کیا۔اس کانفرنس کی مکمل منیجنگ میں جناب چاندصاحب کے علاوہ ان کی پوری ٹیم نےعظیم کارنامہ انجام دیا۔اس کانفرنس میں مرکزی کردار اورکلیدی رول مسہورخطیب،ادیب حضرت مفتی احسن رضا،قاضی شریعت حضرتمفتی ڈاکٹرامجدرضاامجد
نے کیا،اس کا نفرنس میں خصوصی طورپر
مولانا وصی احمد رضوی،مولانا شمس،مولانا مجاہدحسین،مولانا محمدعرفان،مولانا محمدجہانگیر،مولانامحمدحفظ اللہ،مولانامحمداحمدقادری،مولانا محمدفیض احمد،مولانامحمدجمال احمد،مولانامحمدعلاء الدین وغیرہ شامل رہے۔پیرطریقت حضرت علامہ عمررضاکی دعا پرکانفرنس کااختتام ہوا۔

Leave a Response