Ranchi Jharkhand

29رمضان کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں:امارت شرعیہ جھارکھنڈ

Share the post

رانچی/چترا(پریس ریلیز)دفتر امارت شرعیہ جھارکھنڈ سے مولانا حسان رشیدی نے ملک بھر کے مسلمانوں سے عموماً اور مسلمانان جھارکھنڈ سے خصوصی اپیل کی ہے کہ29رمضان المبارک 1445ھ بمطابق9اپریل 2024ء کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔
چاند دیکھنے کے بعد فوراً علماء کرام و اربابِ رویت ہلال کمیٹی کے سامنے حاضر ہو کرکے شہادت دیں تاکہ شہادت کے ثبوت کی صورت میں فوری طور پر اعلان کیا جاسکے۔
نیز انھوں نے علماء کرام و رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ شہادت لینے کے بعد مطمئن ہوں تو اپنے فیصلے سے بلا تاخیر امارت شرعیہ جھارکھنڈ کو مندرجہ ذیل نمبرات پر اطلاع دیں:
9852951752/9431386707/
9123159396/7060183640/9470189574/9801937821/8507682726/7209363573/9431361714/9334214483/8825105430/9801314826/7091226382/9852951294/9155667301

Leave a Response