چترا چیئرمین عطاالرحمان بابو بھائی کی الحاج شاہ عمیر سے ملاقات


رانچی/چترا، (عادل رشید): چترا نگر پریشد کے چیئرمین عطاالرحمان بابو بھائی نے جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں الحاج شاہ عمیر صاحب کے رہائش پرہوئی۔جس میں دونوں رہنماؤں نے سماجی اور تعلیمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات کے دوران خاص طور پر نئی نسل کی بہتر تربیت، ان کے لیے سازگار اور مثبت ماحول کی فراہمی، تعلیم کے فروغ اور معاشرے میں اخلاقی اقدار کو مضبوط بنانے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
دونوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو بہتر رہنمائی اور تعلیمی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ایک ذمہ دار اور باکردار شہری بن سکیں۔اس موقع پر معاشرے میں بڑھتی ہوئی سماجی چیلنجز، نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور انہیں تعلیم، شعور اور اچھے اخلاق کی طرف راغب کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آخر میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سماج کی فلاح و بہبود اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ طور پر مثبت اقدامات کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر صحافی مامون رشید، فضل علی، ماسٹر نجاح الدین،لاڈلا،عتیق الرحمن وغیرہ تھے۔








