سینہ کوہمیشہ کینہ بغض اور حسد سے پاک رکھیں اختلافات اور رنجشوں سے ملت کو کافی نقصان ہوتا ہے قاری عظمت اللہ اصغری


پانکی پلاموں نماٸندہ 7/نومبر 2026 (پریس ریلیز) قاری عظمت اللہ اصغری ناظم مدرسہ امامہ للبنات جشپور نے ایک بیان جاری کرتے ہوۓ ہوۓ کہا کہ غیبت حسد کینہ اور کپٹ اخلاقی زوال کی وہ باطنی بیماریاں ہیں جو انسانی معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیتی ہیں اسلام اور تمام اخلاقی نظاموں میں ان براٸیوں کی سخت مذمت کی گٸ ہے کیونکہ یہ انسان کے اپنے سکون کو بھی غارت کرتی ہیں اور معاشرتی امن کو بھی تباہ کردیتی ہیں لیکن اس کو باقی رکھنے کے لۓانسان کو اندرونی طور پر روحانی بیماریوں سے پاک ہونا ضروری ہے حسد بغض کینہ ان چیزوں کے ساتھ اتحاد ناممکن ہے اسی لۓ سینے کو ہمیشہ کینے بغض اور حسد جیسی مہلک امراض سے پاک رکھنا ضروری ہے اتحادکی اہمیت کو بتاتے ہوۓ کہاہے کہ اتحاد زندگی ہے اور اختلاف موت ہے قوموں کی بقااور ان کی ترقی اتحاد ہی میں چھپی ہوٸ ہوتی ہے جس قوم سے یہ چیز ختم ہو جاۓ اس قوم کے وجود کو مٹانا بھی اسان ہو جاتا ہے
مزید قاری صاحب نے حدیث کے حوالے سے کہا کہ ملت ایک دیوار کی طرح ہے اس کے افراد اس کی اینٹوں کی طرح ہے ہر اینٹ دوسری انیٹ کوتقویت اورطاقت بخشتی ہے اور سب کو اپس کے جوڑ اور بندش کے ذریعے مضبوط دیوار قاٸم ہوتی ہےملت اسلامیہ کو بھی اسی طرح سے مضبوط دیوار کی طرح ہونا چاہیۓ اج جب کے ہر طرف نفرت کا ماحول اور ملت اسلامیہ پر مصاٸب اور پریشانیوں کے بادل منڈلا رہے ہیں اور عالمی سطح پر مسلمانوں کو پریشان اور ہراساں کرنے کی نت نٸ کوشیشیں اورسازیشیں کی جارہی ہیں ان حالات میں اتحاد ملت کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے چھوٹے چھوٹےمساٸل میں جن کو با اسانی نظر انداز کردیا جاسکتا ہے اج ہم اس کو بڑے مساٸل کی شکل میں تبدیل کرکے ان کواپس میں اختلاف اور انتشار کا عنوان بنارہے ہیں جو کہ سخت غلط اور مضر ہے انہوں نے کہاکہ سینے اور دل کی صفاٸ کی اہمیت ہی اس لۓ ہے کہ جب تک سینہ اپس میں یہ رنجشوں اور کدورتوں سے پاک نہیں ہوگا علی الخصوص حسد اور بغض سے خالی نہیں ہوگا تب تک اتحاد نا ممکن ہے حسد اوربغض جیسی خباثت اور گندگیوں کے ساتھ اسلامی اتحاد واتفاق کا نور دل میں سما نہیں سکتا ہمیں چاہیۓ کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت کے ساتھ پیش اٸیں اور ترقی کو دیکھ کر خوش ہو دعاٶں سے نوازے نظر بد سے محفوظ رہنے کی ترکیبیں بتلایٸں اللہ تعالی ہم سب کو اس مہلک بیماری سے دور رکھے اور اس سے ہماری اور ہمارے گھر والے واولاد وغیرہ کی حفاظت فرماۓ أمین








