All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

تحفظ ائمہ مساجد و موذنین کا اہم اجلاس 5 دسمبر کو انجمن پلازہ ہال مین روڈ رانچی میں ہوگا

Share the post

: تحفظ ائمہ مساجد و موذنین کے زیرِ اہتمام 5 دسمبر 2026 بروز سنیچر صبح 10 بجے انجمن پلازہ ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس میں اطراف کے مختلف علاقوں اور پرکھنڈوں کے ذمہ داران، صدور اور سکریٹری حضرات شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ائمہ مساجد اور موذنین کو درپیش مسائل، ان کی ذمہ داریوں اور ان کے حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ائمہ و موذنین کے مسائل کے حل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔
تنظیم کے صدر مفتی عبدالحسیب صاحب ہیں، جبکہ تنظیم کے سرپرست حاجی گلزار حسین صاحب، پنڈاگ ہیں۔
تنظیم کی جانب سے تمام متعلقہ ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں وقت پر شرکت کریں اور ائمہ مساجد و موذنین کے مسائل کے حل کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کریں۔
تاریخ: 5 دسمبر 2026، بروز سنیچر
وقت: صبح 10 بجے
مقام: انجمن پلازہ ہال

Leave a Response