Wednesday, September 11, 2024
Lohardga News

اقتداریافتہ دھیان دیں ! تحریک بیداری کااٹھتاہوادھواں کہیں شعلہ نہ بن جائے۔ مولانابلیاوی

جھارکھنڈ سرکارکوچاہئے کہ مسلمانوں کی بنیادی حق دینے کاجلد اعلان کریں: مولاناقطب الدین

اصلاح کے لئے تربیت کے ساتھ ماحول کاہوناضروری ہے : مولاناسیف اللہ علیمی

مسلمان اپنے کو بدل دیں ملک کانظام بھی بدل جائے گا: مفتی امجدرضاامجد

نکاح سوشل کنٹرکشن کے عظیم فاؤنڈیشن کانام ہے : مفتی غلام حسین ثقافی

ضلع لوہردگا کے اسلام نگر میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کاہوا عظیم الشان ہوااجلاس،تقریباً/ہزارافرادنےکیاشرکت،قائدتحریک بلیاوی صاحب کاہوا انقلابی خطاب،تحریک کے ایجنڈوں کی تکمیل پرلئے گئے کئ عہد،ضلع لوہردگانےتحریک کازبردست۔

ضلع لوہردگا،جھارکھنڈ(18/دسمبر2023ء)
ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس عقیدت کی نہیں ہے بلکہ نسلوں کے تحفظات کی ضرورت کے لئے ہے مذکورہ باتیں ادارہ شرعیہ کےصدر،سابق ممبر اف پارلیمنٹ حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی نے اپنے خطاب میں کہیں انہوں نے مزید کہاکہ مشکلوں کا پہاڑ جتنا ہی اونچا کیوں نہ ہو لیکن اگر ہمت میں صداقت ہے تو کسی بھی پہاڑ کو توڑا جا سکتا ہے۔
مولانا بلیاوی نےفکری گفتگوکرتےہوئے کہا کہ موت لوگوں کی ہوتی ہے مشن کی موت نہیں ہوتی،لوگ مرتے ہیں ایجنڈے نہیں مرتے، لوگ مرتے ہیں تحریک نہیں مرتی ہے تحریک مردہ لوگوں کے لیے نہیں ہے بلکہ تحریک زندوں کے بیچ چلا کرتی یے۔قائد تحریک مولانا غلام رسول بلیاوی نے تنقید پرست لوگوں کو اواز دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پربھی لوگ خوب چلاتے ہیں خوب کمینٹس کرتے ہیں روزپتھرچلتے ہیں لیکن کسی پتھرکاجواب پتھر سے نہیں دیا ہے بلکہ ہر پتھر کا جواب میں نے محبت سے دیا ہے۔ مولانا غلام رسول بلیاوی نے حکومتی سرکاروں سےدو ٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان کو ازاد ہوئے 70 سال گزر گئے لیکن 70 سالوں میں ضرورت مندوں تک اگر پانی نہیں پہنچ سکا ہے تو ابھی لوگ ازاد نہیں ہوئے ہیں اگرغریب کسانوں تک پانی نہیں پہنچا ہے تو آزادی ابھی حویلیوں تک رہ گئ حالانکہ ملک کی ازادی میں ان کے باپ دادا نے جتنا خون بہایا ہےان کے باپ داؤں کی اس کاچالہسواں حصہ بھی ان کانہین ہے۔


مولانابلیاوی نے ناموس رسالت کاتذکرہ کرتےہوئے اپنی قوم سے کہا ہے کہ یہ جسم میرا نہیں ہے یہ زندگی بھی میری نہیں ہے یہ سانسیں بھی میری نہیں ہےمیری سانس اور میرے جسم کا ایک ایک قطرہ خون یہ سب میرے نبی کے لیے ہے۔
انہون نے ببنگ دہل کہاکہ اس بھارت میں اگر میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر کوئی پتھر مارنے کی کوشش کرےگاتوجیل کی سلاخوں کو توڑنا بھی جانتا ہے جیل کی گود کو بھرنا بھی جانتا ہے۔


قائدتحریک نے اقتدار میں بیٹھی سرکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ پانچ سال کو غنیمت جانیے اور ہماری قوم کو سنبھلنے کا وقت دے دیجئے ہم اج وقت دے رہے ہیں آپ کے پاس وقت ہوگا پانچ سال کے بعد میری قوم کے پاس آپ کے لیے کوئی وقت نہیں ہوگا یہ تحریک کے عوامی سیلاب ابھی دھواں ہے یہ دھواں کہیں شعلہ نہ بن جائے۔


مولانا غلام رسول بلیاوی نے بقائے اردو کے حوالے سے کہا کہ 13 ہزار سے زائد سیٹیں خالی ہیں اب تک بحالی نہیں ہو سکی ہے اردو شعر کہنے میں ان کو بہت مزہ اتا ہےکہتے بھی ہیں کہ اردو میٹھی زبان ہے۔ لیکن اردو کے حق میں بات کرنے میں ایسے ہی دور بھاگتے ہیں جیسے کہ ڈائبٹیز کا مریض جینی سے دوربھاگتا ہے۔
مولانا غلام رسول بلیاوی نے ووٹ کے سوداگروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب جب الیکشن کا دور اتا ہے میرے بچوں کو دہشت گرد اتنگوادی کہہ کر کے ان کے خلاف اواز بلند کر دی جاتی ہے اور اسی بنیاد پر وہ اپنی قوم کا اعتماد حاصل کر کے وہ اقتدار میں کرسی حاصل کرتے ہیں بے گناہ نوجوانوں کو جیل کے سلاخوں میں پڑے ہوئے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی فاسٹ ٹریک لائیے کہ اگر وہ مجرم ہے تو ان کو پھانسی کے پھندے پہ چڑھا دیجئے بلیاوی لاش بھی لینے کوتیار نہیں ہے اگر وہ مجرم نہیں ہے تو انہیں باعزت بری کیجئے۔ تاکہ ان کے بیوی بچوں کی کفالت ہو سکے۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کےناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے آفاقی بیان میں کہاکہ اس وقت پوراملک تحریک بیداری کی سرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے ہیں یہ تحریک ہندوستان کی تحریک آزادی کے بعدسب سے بڑی تحریک ہے،یہ تحریک اس وقت چلے گی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوجائیں۔


ادارہ شرعیہ کے قاضی شریعت مفتی ڈاکٹر امجد رضا امجد نے آفاقی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کاملک ہندمیں وہ دورتھاکہ ہم نے زمانے پرحکومت کی ہے مگرہم آج ہواؤں کے زدمیں ہیں۔انہوں نےکہاکہ کہ ہم اگربدلین گے توگھربدلےگاجب سب کاگھربدلےگاتوہرطرف انقلاب ائے گا.اخرمیں کہاکہ مرض وہین جگہ بنالیتاہےلیکن جب آپ اندرسے مضبوط رہیں گے تو کوئی مرض آپ کے جسم میں جگہ نہیں بناسکتی ہے۔


ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے نائب قاضی مفتی انورنظامی نے تحریک کے ایجنڈون کوگھرگھرتک پہونچانے کاپیغام دیتے ہوئےکہاکہ اس تحریک کے پیغام کوہرفردمومن تک پہونچائیےجس دن آپ کامیاب ہوگئے ہرطرف بیک وقت انقلاب اسکتاہے۔انہوں نے سماجی اصلاح کے حوالہ سےکہاکہ اسلام میں جوحقوق مردوں کے لئے ہیں وہی حقوق خواتین کے لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وراثت میں بچیوں کوحصہ دار بنائیں،مطالبہ جہیزرک جائےگا.اس لئے جہیزبندکرو،بچیوں کے لئے وراثت جاری کرو۔
ہندوستان کے بہت مشہور خطیب مولانا سیف اللہ علیمی نےاپنے آفاقی پیغام میں کہا کہ تربیت سے معاشرہ کی اصلاح نہیں ہوتی ہےاصلاح کےلئے تربیت اور ماحول دونوں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے کے بعد کوئی ساتھ دےنہ دیں چار لوگ ضرور ساتھ دیتے ہیں۔
مولانا سیف اللہ علیمی نے نماز کے حوالے سے کہا کہ جب پیشوا نمازی ہو تو چاہیے کہ پوری قوم نمازی ہو جائے۔ مولانا سیف اللہ علیمی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی مین گاندھی جی جینیس تھے جب ملک ازادہواتو لوگوں نے کہا کہ بہت مبارک ہو بہت کم دنوں میں ہندوستان کو ازاد کر لیا تو اس نے کہا کہ چپ رہو اگر کربلا والے بہتر ہوتے تو ایک دن میں ہندوستان ازاد کر لیا ہوتا۔
مہتمم ادارہ مولانا سید احمد رضا نے کہا کہ ادارے شرعیہ تحریک بیداری ایک انقلاب کا نام ہے جو مدینہ سے شروع ہو کر یہاں تک ایا ہے۔


ادارہ شرعیہ کے نائب قاضی مفتی غلام حسین ثقافی نے موضوع سے متعلق اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہاکہ نکاح بہت بڑے چیلنج کوقبول کرنے کانام ہے۔نکاح سوشل کنٹرکشن کاعظیم فاونڈیشن ہے۔مولاناابوہریرہ نے کہا کہ اسلام کی شمع مکہ سے روشن ہوا ہے مکہ اس کی روشنی مدینہ سےپھیلی ہے۔ اور اس تحریک کو خواجہ قریب نواز نے اس مدنی تحریک کو ہندوستان میں پھیلایاہے۔رانچی کے مولانا ڈاکٹر تاج الدین نے کہا کہ مومن اور کافر میں فرق یہی ہے کہ کافر اپنی مرضی سے جیتا ہے مومن اپنے مالک کی مرضی سے جیتا ہے۔

شعراء کرام میں شاعرانقلاب حضرت الحاج دلکش رانچوی،شاعرتحریک جناب توقیررضاالہ،شاعراسلام جناب عبدالسلام کوثر،قاری مجیب الرحمٰن ،قاری نازش نے تحریک کے حوالہ سے کلام پیش کیا۔ضلع لوہردگا کے باشندوں نے قافلہ تحریک کازبردست استقبال کیا.علاقے سارے علماء کرام،ائمہ کرام موجودرہے،مولانا ریاض اورافسرالزمان نے کامیاب کانفرنس کرنے میں اہم رول اداکیا.کانفرنس کااختتام سلام پرہوا۔خلیفہ مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شمس الدین صاحب قبلہ بہرائچی کی رقت انگیزدعاپراختتام پذیر ہوا۔

Leave a Response