رانچی:, سرو انڈیا گروپ کی ایک جنرل پارٹیسپیٹری میٹنگ آج اے وی این گرانٹ ہوٹل رانچی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کی شروعات قران پاک کی تلاوت سے ہوئی جسے سرو انڈیا گروپ کے خازن عزیر احمد نے ادا کیا۔ویلکم اسپیچ میں مہمانوں کا خیر مقدم سرو انڈیا کے
سیکرٹری جناب سیف الحق اپنے پرجوش انداز میں کیا میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں جناب سلطان زبیر صاحب نے سرو انڈیا گروپ کے اخراج و مقاصد پہ روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ سر انڈیا گروپ ایک رجسٹرڈ آرگنائزیشن ہے جو 2014 سے لگاتار ایجوکیشن پہ کام کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن میں بھی لیک سے ہٹ کر لوگوں کی مدد بڑھ چڑھ کر کیا ہے لوگوں کو آگے آکر سماج کے ترقی کے لیے جسمانی وہ معاشی اعتبار سے مدد کرنے اپیل کی ۔
سیف الحق نے کہا ہمارا مقصد سماج کو اقتصادی ،معاشی اور تعلیمی اعتبار سے اگے بڑھانا ہے۔انہوں کہا سرو انڈیا گروپ نے ایک زمین چانہو بلاک میں لی ہےاور وہاں ایک ٹیکنیکل انسٹیٹیوشن قائم کرنا ہمارا مقصد ہے ، تاکہ ہمارے بچے جاب اورینٹڈ کورس وہاں سے کر کے نوکری پا سکیں۔ابھی ہم لوگ مولانامختار ندوی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ مہاراشٹر میں انجینئرنگ کے اسٹوڈنٹ کو داخلہ کروا رہے ہیں ، آسام کے ایک انجنئیرنگ کالج سے بھی اس سلسلے میں بات چل رہی ہے۔
تقریب میں ائے مہمانوں نے بھی اپنی اپنی باتیں رکھی جن میں خاص طور سے انجمن اسلامیہ رانچی کے جنرل سگریٹری ڈاکٹر طارق حسین، عراقیہ پنچایت کے صدر حسیب اختر ،ادریسیہ پنچایت کے صدر اسلام ادریسی، گدّی پنچایت معراج گدی،محمد غیاث الدین . جنید انور, امیہ سے شمیم علی،نیئر شہدابی نے اپنی باتیں رکہیں ۔شہر معزز بلڈر مختار گدّی نے سر انڈیا کے کاموں کی سرا ہانہ کی اور کہا کہ اگر کوئی اچھا انسٹیٹیوشن قائم ہوتا ہے تو وہ پانچ لاکھ روپے تعاون دینے کو تیار ہے۔
ان کے ساتھ ہی رائن پنچائت کے صدر حاجی فیروز صاحب نے بھی کالج کے لیے اگر شروعات ہوتی ہے تو اس کے لیے پانچ لاکھ روپیہ دینے کی بات کہی،ڈاکٹر شہباز علی نے بھی کہا سرو انڈیا گروپ کے کاموں کی تعریف کی اور بھرپور تعاون کی بات کہی۔ماہی کے چیئرمین ابرار احمد نے کہا کہ معاشی اعتبار سے کمزور بچے ،اچھے نمبر لا کر بھی بھاری بھرکم ایڈمیشن فیس دے کر اچھے کالج میں ایڈمیشن نہیں کروا ،پا رہے ہیں انہیں اگے بڑھ کر مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔سر انڈیا گروپ بنا پبلی سٹی اور چھپاس کے خدمت خلق کے جذبہ سے کام کر رہا ہے اس کو ہم سلام کرتے ہیں۔
تقریب کی نظامت کر رہے سیف الحق نے بتایا کہ ہمارے تین ٹرسٹی ممبر اس فانی دنیا سے رخصت کر گئے ہیں خازن مرحوم خورشید احمد ، مرحوم یونس انصاری، مرحوم شہاب ملک ، تقریب میں اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی ۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر انیس الرحمن صاحب نے اظہار تشکر پیش کرنے کے بعد ہوا ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں ٹرسٹی ممبر ارشد کمال۔ زکی انعام, کامران احمد ، تبریز عزیز .محمد سبحان،فیض فاروقی،انجینیئر فاروق اعظم کا ہم رول رہا۔مہمانوں میں خاص طور سے محمد رضوان، ڈاکٹر طارق عزیز ،ڈاکٹر خورشید،فاروق اعظم ،وکیل الرحمن فضل امام،عادل رشید ،محمد مقیم،اعظم بس کے شیرو بھائی،جمعیت عراقین سے محمد دستگیر محمد غیاث الدین، محمد اسامہ ،نیئر پرویز،عبدالغفور وغیرہ شامل تھے