All India NewsBloghealthJharkhand News

این ایس یو آئی میں نئی ذمہ داری: امن شہزاد رانچی دیہی ضلع کے صدر مقرر

Share the post

رانچی: کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی (NSUI) نے چانہو بلاک کے پنڈری گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبہ لیڈر امن شہزاد کو رانچی دیہی ضلع صدر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری جھارکھنڈ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بنئے اوراؤں کی جانب سے قومی صدر ونود جاکھڑ کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ امن شہزاد طویل عرصے سے مانڈر اور چانہو علاقے میں طلبہ کے مسائل، تعلیمی حقوق اور نوجوانوں سے جڑے معاملات پر سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی تنظیمی صلاحیتوں اور مسلسل فعالیت کو دیکھتے ہوئے پہلے انہیں مانڈر کالج کا میڈیا انچارج اور بعد ازاں مانڈر کالج صدر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور اب رانچی ضلع دیہی صدر مقرر کیا گیا۔ رانچی دیہی ضلع صدر کی ذمہ داری ملنے پر کارکنان، طلبہ اور نوجوانوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔ مختلف سماجی و سیاسی حلقوں نے امن شہزاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ طلبہ کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ اس موقع پر امن شہزاد نے پارٹی اور تنظیمی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ، نوجوانوں کی آواز بلند کرنے اور این ایس یو آئی کو گاؤں گاؤں تک مضبوط بنانے کے لیے پوری سنجیدگی اور محنت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ امن شہزاد کی یہ تقرری نہ صرف ان کی سیاسی و تنظیمی جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ رانچی دیہی علاقے میں این ایس یو آئی کے لیے ایک نئی توانائی اور قیادت کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

Leave a Response