گرو ماتا روپی سورین کی رحلت پر ہدایت اللہ خان نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کر کیا اظہار تعزیت


نیمرا پہنچ کر تصویر پر گل پوشی کی اور آنجہانی کو پیش کیا خراج عقیدت
رانچی: جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین نیز جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے سینئر لیڈر ہدایت اللہ خان نے نیمرا پہنچ کر دشوم گرو شیبو سورین کی اہلیہ اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ گرو ماتا آنجہانی روپی سورین کو خراج عقیدت پیش کیا اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کرکے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے آنجہانی کی تصویر پر گل پوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور اس غم کی گھڑی میں ان کے تئیں اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کے انتقال سے ریاست کے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی فضا ہے۔ انہوں نے آنجہانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا اور اس مشکل وقت میں اہل خانہ کیلئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ اس موقع پر آنجہانی روپی سورین کی خدمات، ان کی جدوجہد اور خاندان کے تئیں ان کی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا۔ ان کی زندگی جھارکھنڈ کی سیاسی و سماجی تاریخ سے جڑی رہی۔ دشوم گرو شیبو سورین کی قیادت میں الگ جھارکھنڈ ریاست کی تحریک کے طویل سفر کے دوران مختلف چیلنجوں کا سامنا کیا۔ موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی تاکہ وہ اس گہرے صدمے کو برداشت کرسکیں۔








