مسجد جعفریہ رانچی میں حضرت علی علیہ السلام کے شہادت کی دوسری مجلس کو مولانا
مسجد جعفریہ رانچی میں حضرت علی علیہ السلام کے شہادت کی دوسری مجلس کو مولانا
رانچی: داماد رسول جانشین مصطفی حضرت علی کے شہادت کی یاد میں دوسری مجلس عزاء کو اتحاد اتفاق کے علمبردار خطیب انقلاب الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کے دور میں مذہب کی حفاظت نہی بلکہ انسانیت کی حفاظت کرو۔ مولا علی کا فرمان ہے کہ نفرت سے سماج اور ملک کمزور ہوتاہے۔ انسان کو نفرت کسی مذہب سے نہی، بلکہ مذہب کے غلط لوگوں سے کرنی چاہیے۔ ہمارا دین اسلام بھایٔی چارگی کا مذہب ہے۔
اور آپسی پریم محبت کو عظیم عبادت سمجھتا ہے۔ مولاے کاںنات نے آدھی رات کو غریبوں کی مدد کی۔ مذہب پوچھ کر مدد نہیں کی بلکہ انسا ن سمجھ کر کی۔ مگر وہ ظالم انسان نے انسانیت کے مسیحا کو مسجد کوفہ میں سجدہ کی حالت میں ایسا قاتلانہ حملہ کیا جس سے آپکی شہادت ہوگی۔ دنیا علی کی وجود سیے خالی ہو گیی۔ مگر کردار علی آج بھی باقی ہے، اور باقی رہے گا۔ مجلس میں شہادت کا زکر سنکر لوگ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔
سوز خوانی جناب سید عطا امام رضوی وہمنواں نے کیا۔ پیش خوانی آغا ظفر، سید نہال حسین سریاوی نے کیا۔ نوحہ خوانی قاسم علی نے کی۔ کافی بڑی تعداد میں عورتیں ومرد بچے جمع تھے۔ زیادہ تر لوگ کالا کپڑا پہن رکھا تھا۔ مجلس کا انعقاد سید مہدی امام وظفر الحسن کے زریعہ کیاگیا۔ مجلسِ میں سید جاوید حیدر، سید زین الحسن، سید ثمرعلی، سید فرازا حمد، اشرف حسین، سید شاروخ رضوی، ڈاکٹر مبارک عباس، رضوان حیدر، سید فراز عباس، علی حسن فاطمی، سید حسنین زیدی، وغیرہ موجود تھے۔

You Might Also Like
स्वतंत्रता दिवस पर हज़रत मौलाना इलियास मजाहिरी ने दी शुभकामनाएं
रांची। स्वतंत्रता दिवस के अवसर पर मदीना ट्रेवल्स के डायरेक्टर हज़रत मौलाना इलियास मजाहिरी ने देशवासियों को हार्दिक शुभकामनाएं दीं।...
देखें, याद रखें और कहें #MillionThankYou: एयरटेल आईपीटीवी की ख़ास इंडिपेंडेंस डे वॉचलिस्ट
ऑपरेशन सफेद सागर एयरटेल आईपीटीवी की खास इंडिपेंडेंस डे वॉचलिस्ट में प्रमुख पेशकश स्वतंत्रता दिवस देश की उन कहानियों, लोगों...
इस स्वतंत्रता दिवस, देखिये देशभक्ति, शौर्य और बलिदान की कहानी ‘बॉर्डर 2’ का वर्ल्ड टेलीविजन प्रीमियर, सिर्फ ज़ी सिनेमा पर
मुंबई, अगस्त 2026: इस स्वतंत्रता दिवस, ज़ी सिनेमा बॉर्डर-2 के वर्ल्ड टेलीविज़न प्रीमियर के साथ भारतीय सशस्त्र बलों के शौर्य,...
جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کے صدر مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی کے صاحبزادے اسعداللہ سلمہ کا تکمیلِ حفظِ قرآن، پُروقار تقریب کا انعقاد
رانچی/دیوگھر:جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کے صدرمولانا محمد رضوان اللہ قاسمی کے صاحبزادے عزیزم اسعداللہ سلمہ نے بحمد اللہ مدرسہ ندوۃ...












