Saturday, October 12, 2024
Jharkhand News

مسجد جعفریہ رانچی میں حضرت علی علیہ السلام کے شہادت کی دوسری مجلس کو مولانا

 

مسجد جعفریہ رانچی میں حضرت علی علیہ السلام کے شہادت کی دوسری مجلس کو مولانا 


رانچی: داماد رسول جانشین مصطفی حضرت علی کے شہادت کی یاد میں دوسری مجلس عزاء کو اتحاد اتفاق کے علمبردار خطیب انقلاب الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کے دور میں مذہب کی حفاظت نہی بلکہ انسانیت کی حفاظت کرو۔ مولا علی کا فرمان ہے کہ نفرت سے سماج اور ملک کمزور ہوتاہے۔ انسان کو نفرت کسی مذہب سے نہی، بلکہ مذہب کے غلط لوگوں سے کرنی چاہیے۔ ہمارا دین اسلام بھایٔی چارگی کا مذہب ہے۔

 اور آپسی پریم محبت کو عظیم عبادت سمجھتا ہے۔ مولاے کاںنات نے آدھی رات کو غریبوں کی مدد کی۔ مذہب پوچھ کر مدد نہیں کی بلکہ انسا ن سمجھ کر کی۔ مگر وہ ظالم انسان نے انسانیت کے مسیحا کو مسجد کوفہ میں سجدہ کی حالت میں ایسا قاتلانہ حملہ کیا جس سے آپکی شہادت ہوگی۔ دنیا علی کی وجود سیے خالی ہو گیی۔ مگر کردار علی آج بھی باقی ہے، اور باقی رہے گا۔ مجلس میں شہادت کا زکر سنکر لوگ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

سوز خوانی جناب سید عطا امام رضوی وہمنواں نے کیا۔ پیش خوانی آغا ظفر، سید نہال  حسین سریاوی نے کیا۔ نوحہ خوانی قاسم علی نے کی۔ کافی بڑی تعداد میں عورتیں ومرد بچے جمع تھے۔ زیادہ تر لوگ کالا کپڑا پہن رکھا تھا۔ مجلس کا انعقاد سید مہدی امام وظفر الحسن کے زریعہ کیاگیا۔ مجلسِ میں سید جاوید حیدر، سید زین الحسن، سید ثمرعلی، سید فرازا حمد، اشرف حسین، سید شاروخ رضوی، ڈاکٹر مبارک عباس،  رضوان حیدر، سید فراز عباس، علی حسن فاطمی، سید حسنین زیدی، وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Response