Saturday, July 27, 2024
Giridih News

سرزمین گلواتی ضلع گریڈیہہ میں تعلیمی بیداری کا نفرنس کل

امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے امیر شریعت مفتی نذرتوحید مظاہری کی آمد یقینی

اقراء پبلک اسکول گلواتی میں یک روزہ عظیم الشان تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد ہونا طے پایا ہے جنکی صدارت امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے امیر شریعت حضرت اقدس الحاج مفتی نذرتوحید صاحب مظاہری شیخ الحدیث جامعہ رشیدالعلوم چترا ورکن آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی جناب حضرت مولانا مفتی شعیب عالم قاسمی استاذ حدیث جامعہ رشیدالعلوم چترا ومعاون امیرشریعت جھارکھنڈ و فخر جھارکھنڈ رہبر قوم وملت جناب حضرت مولانا نسیم انورندوی صاحب چیرمین فاطمہ ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹکی رہبرقوم وملت جناب مولانا عبدالمبین صاحب رضوی چیرمین الفرقان ایجوکیشنل ٹرسٹ اسری نقیب اہلسنت جناب مولانا کفیل الرحمن صاحب جامعی کے علاوہ علاقہ کے معزز علماء کرام ودانشوان قوم وملت تشریف لا رہے ہیں تیاریاں مکمل ہو چکی ہے 10 بجے صبح اس عظیم الشان کانفرنس کا آغاز کیا جاے گا انشاءاللہ اس بات کی جانکاری فعال ومتحرک سماجی کارکن جناب مولانا محمدالیاس مظاہری نے دی

Leave a Response