مولانا الیاس مظاہری عمرہ ادا کرکے مکہ مکرمہ سے وطن واپس،پر جے۔یو۔اے پبلک اسکول میں پرتپاک استقبال


دھنوار پرکھنڈ کے جے۔یو۔اے پبلک اسکول جامعہ نگر کھوری مہوا میں منگل کے روز مولانا محمد الیاس مظاہری کو مکہ مکرمہ سے عمرہ ادا کرکے واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اسکول کے احاطے میں منیجنگ ڈائریکٹر حافظ ثناءاللہ صبا، اساتذہ اور طلبہ نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پرتپاک کیا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر پورے اسکول میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ مولانا الیاس مظاہری نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کا سفر روحانی سفر ہے
دل کوسکون اور ایمان کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی و اخلاقی اقدار کو بھی اپنائیں۔
اس پروگرام میں جناب اسکول کے اساتذہ آکاش داس، لکن کمار، غلام جیلانی، بابا اسلام، حماد رضا، نکھت پروین، اقصٰی پروین، شرین خان، شاہین پروین سمیت طلبہ و طالبات اور انتظامیہ کے اراکین موجود تھے۔








