Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی کمیٹیوں میں توسیع جلد کی جائے گی

اردو ٹرینڈ ٹیچروں کی تقرری کے مسئلہ پر مشترکہ جدو جہد کی ضرورت : ڈاکٹر محمد یاسین قاسمی
رانچی : انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے کارگزار صدر ڈاکٹر محمد یاسین قاسمی نے حکومت جھارکھنڈ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اردو ٹرینڈ ٹیچروں کی تقرری کو ختم کرنے کے سرکاری حکم (سرکولر) کو واپس لے اور بلا تاخیر ان ٹیچروں کی بحالی عمل میں لائے ، تاکہ اردو آبادی میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو ۔ ڈاکٹر قاسمی نے یہ بھی کہا کہاختصاصی طورپر اس کے لیے اور اردو سے متعلقہ دیگر حقوق کی بازیابی کے لیے تمام ملی لسانی انجمنوں اور تنظیموں کی مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے موصوف نے بہ طور خاص انجمن اسلامیہ رانچی ، انجمن فروغ اردو جھارکھنڈ ، انجمن جمہوریت پسند مصنفین جھارکھنڈ ، جھارکھنڈ اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ، آل مسلم یوتھ ایسوسی ایشن ( آمیا ) اور انجمن بقائے ادب رانچی کے عہدےداران و ذمہ داران نیز مقتدر حضرات سے رابطہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے ، تاکہ جلد از جلد مشترکہ نشست بلائی جا سکے اور اس حوالے سے متحدہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے ۔ ڈاکٹر قاسمی نے مزید یہ کہا کہ حسب اطلاع سابق سبھی مقامی ، ضلعی وریاستی کمیٹیوںکے موجودہ ارکان و عہدے داران اپنے فرائض منصبی سے کما حقہٗ عہدہ برآ ہوں اور انجمن کے استحکام میں فعال کردار ادا کریں ۔ اردو ٹرینڈ ٹیچروں کی تقرری کو ختم کرنے کا حکم صادر کرنا سرکار کا غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے ۔ اس کی واپسی تک ضلع اور بلاک یونٹ میں احتجاج جاری رکھیں ۔ انجمن کی کمیٹیوں میں حسب ضرورت توسیعی عمل جلد انجام دیا جائے گا ۔ رابطہ : 9939223959۔

Leave a Response