مولوی عبدالقیوم انصاری ہزاروں پرنم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک، زندگی ہے مختصر،اعمال صالحہ کو بنائیں بندگی کاحصہ مولانامحمدقطب الدین رضوی


گولہ رامگڑھ۔
گزشتہ کل ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کے عزیزدوست جناب اقبال احمد اور مولاناجہانگیراشرف کے والد گرامی اور رشتے کے مامو عالی جناب مولوی عبدالقیوم صاحب (78) کاانتقال پرملال ہوگیاتھا۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔
نگذشتہ ہفتے جب انہیں ہارٹ اٹیک آیاتھااس وقت ریمس کارڈیو رانچی میں ایڈمٹ کرالیا گیا وہاں سے راحت ملنے کے بعد ڈسچارج ہوکر گھربیٹول کلاں، گولہ رام گڑھ آگئے لیکن تین چار دن کے بعد پھرسانس لینے میں تکلیف ہونے لگی تو عالم نرسنگ ہوم رانچی میں دوبارہ ایڈمٹ کرایاگیاجہاں حالت مستحکم ہوگئ اور 24 نومبر2026 کو ڈاکٹروں نے ہاسپٹل سے چھٹی دیدی، وہ گھرلاے گئے مگر قدرت الہی کو کچھ اور ہی منظورتھا، ہاسپٹل سے عشاء کے قریب گھرلوٹے ہی تھے اور پھر رات تقریبا2/ بجے مولوی عبدالقیوم صاحب کاوصال ہوگیا۔
ان کے انتقال کی خبرسے پورے علاقے میں ماتم کاماحول قائم ہوگیا چونکہ آپ ایک پابندصوم وصلاۃ اور بااخلاق شخص تھے قرب وجوار میں اکثروبیشتر جگہوں پر تعلیم وامامت کے خدمات بحسن وخوبی انجام دیئے پوراگھرانہ اخلاق کادھنی ہے ان کے انتقال سے ملت اور تعلیمی حلقہ کے لیئے ناتلافی نقصان ہواہے۔
مولوی عبدالقیوم کے انتقال پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ علماء ومشائخ بورڈ کے صدروزیب سجادہ خانقاہ مظہریہ منعمیہ رانچی مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری ابوالعلائ، ادارہ شرعیہ کے علماء کرام، مفتیان دین اور قاضیان شرع بالخصوص ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی، مولانامفتی محمدانورنظامی مصباحی نائب قاضی، مولانامفتی اعجازحسین مصباحی نائب قاضی، مولانامفتی فیض اللہ مصباحی نائب قاضی، ارشاداحمدوارث، رامگڑھ ودھایک ممتادیوی، کانگریس کے سینئررہنماءشہزادہ انور، بیٹول کلاں پنچایت کے مکھیاذاکراختر، مولاناحبیب عالم رضوی ضلع صدرادارہ شرعیہ رامگڑھ، سنٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عقیل الرحمن، اسلامی مرکز کے نائب مہتمم قاری محمد ایوب رضوی، گڈول مشن اسکول کے ڈائرکٹرداؤد عالم، مگن پورپنچایت کے مکھیانوراللہ انصاری، قاری مشتاق احمدرضوی، عیدوخان، سرودھرم سبھاکے نیشنل صدرمحمداسلام، مرکزی انجمن کے صدرشرف الدین انصاری، کانگریس لیڈرودھایک پتی بجرنگ مہتو، جلیسورمہتو پارشد، ریکھاسورین پارشد، سنتوش سونی پرکھنڈ صدر کانگریس، چاڑی پنچایت کی مکھیانرگس مسرت، پوربڈیہ پنچایت کے مکھیاالکامہتواور دیگرسرکردہ شخصیات نے گہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوے تعزیت پیش کی ہے۔ مرحوم عبدالقیوم انصاری کی نمازجنازہ 26 نومبر2026 کو بعدنمازظہر کربلامیدان بیٹول خرد میں اداکی گئ اور بیٹول کلاں قبرستان میں ہزاروں پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیاگیا، نمازجنازہ سے قبل جم غفیر لمبی صفوں میں موجود افراد سے تھوڑی دیرناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے خطاب فرماتے ہوے کہاکہ زندگی بہت مختصر ہے اللہ تعالی نے انسان کو اپنی بندگی کے لیئے پیدافرمایااور بندگی کامطلب صرف نمازپڑھناہی نہیں ہے بلکہ نمازجیسی افضل العبادات کی ادائیگی کے ساتھ اخلاق وکردار، صاَح معاشرہ کی تشکیل، آہسی رواداری، فرامین اللہ ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیراہوانا، صفوں میں اتحادپیداکرنا، دینی وعصری علوم وفنون سے نونہالوں کو مزین کرنااور عذاب قبرسے نجات کاسامان تیارکرناسب عبادات میں شامل ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ مسلمان اعمال صالحہ کو زندگی وبندگی کاحصہ بنائیں، نمازجنازہ میں کافی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔
دعاہے رب قدیر مرحوم کوغریق رحمت فرماے اور جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے۔
مقام صدمہ یہ بھی ہے کہ گذشتہ کل ہی ناظم اعلی کے پھوفی زاد بھائ جناب حافظ خلیل الرحمن ابوالعلائ کی اہلیہ کی تجہیزوتکفین عمل میں آئ تھی اور آج یہ حادثہ ہوگیا، احباب سے گزارش ہے کہ مرحومین کے لیئے دعاے مغفرت فرمائیں۔
مولوی عبدالقیوم انصاری کی تجھیزوتکفین کے موقع سے مذکورہ شخصیات کے علاوہ گولہ تھانہ پربھاری ابھیشیک کمار، جمعدارتحسین اختر، سعیداختر، مفتی فہیم الدین مصباحی، راجہ، افروز عالم، مبین احمد، نظام الدین، فیروزعالم، مولانااسماعیل قادری، سریندرمہتو، شکیل اختر، جیلانی اشرف، حاجی ذاکراختر، ساجدرضا، میکائیل،مولاناامتیازعنبرودیگرحضرات موجودتھے۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے 27 نومبر2026 کو بعدنمازفجر اہل خانہ کی طرف سے ان کے گھرپرہی قرآن خوانی، قل خوانی ومحفل میلاد کاانعقادکیاگیاہے۔








