All India NewsBlogGiridih NewshealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

فٹ بال ٹورنامنٹ میں مدینہ ٹریولس کی شاندار کامیابی

Share the post

حسینی کلب مامااہری کے زیرِ اہتمام ایک شاندار فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدینہ ٹریولس اور شمع کلب سریا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل مقابلہ کھیلا گیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم مدینہ ٹریولس نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 3-0 سے شمع کلب سریا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ کامیابی پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس موقع پر ضلع پریشد رکن سبودھ کمار رائے، ویدھایک نمائندہ پون کمار ساو، گرجا سارن پنچایت کی مکھیا اجمیری خاتون، سماجی کارکن نسیم راہی، مکھیا کرشن دیو رجک اور مدینہ ٹریولس کے رکن مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری (چیئرمین، عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، کھوری مہوا) بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین میدان میں موجود تھے، جنہوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ حسینی کلب مامااہری کے نوجوانوں نے تمام مہمانانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور بہترین انتظامات کے ذریعے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر حافظ ثناءاللہ بابا اسلام حافظ صدام اور آدرش یوتھ کلب کھوری مہوا کے نوجوانوں نے بھی مبارک باد پیش کیا

مقررین نے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں میں بھائی چارہ، اتحاد اور صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حسینی کلب مامااہری کی اس کامیاب کاوش کو سراہا۔ا

Leave a Response