Saturday, October 5, 2024
Blog

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کےقائم مقام ناظم حضرت مولانامحمدشبلی القاسمی صاحب بہارکی مسلم تنظیموں کےذمہ دران کےساتھ بہارکے وزیراعلی کومیمورنڈم سونپا۔

امیرشریعت حضرت مولانا سیداحمدولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت کے مطابق امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈکی قیادت میں بہار کی مسلم تنظیموں کےذمہ دران نے بہارکےوزیر اعلیٰ عزت مآب جناب نتیش کمار سے آج ملاقات کی اورمیمورنڈم دیا وفد میں امارت شرعیہ کےقائم مقام ناظم حضرت مولانا محمدشبلی القاسمی حضرت مولانارضوان احمداصلاحی امیرجماعت اسلامی بہارجناب مولانامحمد ناظم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماءبہارڈاکٹرفیض احمدقادری جمعیت علماءالف بہارمولاناامانت حسین صدر مجلس امامیہ خطباءآئمہ اہل تشع بہارجناب انجینئرفہدر حمانی سی ای اورحمانی 30 جناب مولاناابوالکلام قاسمی نائب صدرآل انڈیامومن کانفرنس جناب ڈاکٹرفریدصاحب ادارہ شرعیہ بہارمولاناخورشیدمدنی جمعیت اہل حدیث بہارمولانا عارف رحمانی ناظم جامعہ رحمانی مونگیرجناب مولاناشاہ منہاج الدین قادری خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف جناب مولاناشمیم منعمی سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ پٹنہ جناب سید شاہ طارق عنایت اللہ فردوسی خانقاہ منیرشریف جناب مولانا سیدشاہ سیف الدین فردوسی خانقاہ بہارشریف جناب الحاج مسعودصاحب کولکاتہ شامل تھے۔اس موقع پرجدیوکےسنئیر لیڈرجناب سنجئےجھاوجناب وجےکمارچودھری جناب منیش ورمااوربہارمحکمہ اقلیت کےوزیرزماں خان سنی وقف بورڈ کےچیئرمین ارشاداللہ صاحب جدیوکےسنیئرلیڈروسابق ایم پی جناب احمداشفاق کریم شیعہ وقف بورڈکےچیئرمین افضل عباس اورعبدالباقی صاحب وغیرہ موجودتھے
بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وفد کی تمام باتوں کو بغور سنا انہوں نے وفدکو یقین دلایاکہ وہ سابقہ طریقےپرمسلمانوں کے ساتھ ہیں اوررہے ہیں مسلمانوں کےساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونےدیں گے

Leave a Response