15اپریل: ہزاریباغ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی محمدشہاب الدین قاسمی نے حضرت مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی رحمہ اللہ صدر آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ وناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عالم اسلام کے لیے ان کی ذات ایک مرجع کی حیثیت تھی جنھیں ہر حلقہ میں وقعت واحترام کی نظر دیکھاجاتاتھا،عربی اور اردوکے بلندپایہ ادیب اور تیس سے زائد کتابوں کے مصنف تھے، مولانا عبدالقادر رائے پور ی، شیخ الحدیث مولانازکریاکاندھلوی، شیخ الاسلام حضرت مولاناحسین احمدمدنی اور مفکراسلام حضرت سیدابوالحسن علی حسنی ندوی رحمہم اللہ جیسے وقت کے عظیم اساتذہ اور کبار علماء سے آپ کواستفادہ کا شرف حاصل ہوا،بالخصوص حضرت مولانا علی میاں ندویؒکے علوم ومعارف کے آپ امین قرارپائے ۔بلاشبہ آپ کی علمی عبقری شخصیت کی رحلت سے علمی دنیا سوگوار ھے۔ حضرت مولانارابع حسنی ندوی رحمہ اللہ کی خدمات ،درس وتدریس،تصوف وسلوک،وعظ وتقریر،ادب وصحافت،تصنیف وتالیف اور پیام انسانیت جیسے تمام گوشوں تک پھیلی ہوئی تھیں،وہ اپنے تواضع انکساری، محبت ورواداری اورحلم ومروت میں ایک مثال تھے،مولانارحمہ اللہ کی رحلت بلاشبہ ملت اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ ہے ،اللہ تعالیٰ حضرت مولانارحمہ اللہ کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ،پسماندگان ولواحقین کوصبر جمیل عطا کرے۔ مفتی محمد شہاب الدین قاسمی نےضلعی ومقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں ،ارباب مدارس اور ائمۂ مساجدسے اپیل کی ھے کہ حضرت مولانارحمہ اللہ کے لیے دعاء مغفرت ایصال ثواب کا اھتمام کریں۔
ہزاری باغ 20اکتوبر:جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے جمعیۃ علماء ہند کے بے لوث خادم، مظلوموں کے مسیحاجناب الحاج گلزاراعظمی رحمہٗ اللہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور پسماندگان سے اظہارتعزیت کیاہے۔ جناب الحاج گلزاراحمداعظمی ؒکی خدمات تقریباً ساٹھ سال پر محیط ہیں،وہ مظلوموں کے مسیحاتھے۔ انھوں نے اسلاف واکابر شیخ الاسلام مولانا حسین احمدمدنیؒ،سحبان الہند مولانا احمدسعیددہلویؒ، مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ؒکے زیر تربیت رہ کر جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے ملی خدمات کا آغازکیا، اور جہد ِ مسلسل...
ہزاریباغ 19اگست:جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے مفتی شمس الدین قاسمی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اورپسماندگان سے اظہارتعزیت کیاہے۔مفتی شمس الدین قاسمی ایک بافیض عالم تھے،فرقِ باطلہ پر ان کی گہری نظر تھی،دارالعلوم سے فراغت کے بعد اپنے علاقہ کو اپنی علمی،اصلاحی، دعوتی خدمات کا مرکز بنایا۔اصلاحِ عقیدہ کے عنوان سے ان کی خدمات قابل ِ قدر ہیں۔مفتی صاحب ایک صاحبِ قلم عالم تھے،وہ مناظرہ بھی تھے،اپنے علم وتحقیق کی وجہ سے سنتھال پرگنہ میں علماء کے درمیان ان کی منفردپہچان تھی۔ان...