Saturday, July 27, 2024
Hazaribag News

ضلع ہزاری باغ کے نقباءو علماء اور دانشوران کا اجتماع 4 فروری کو

گرانڈپیلس ہوٹل پلاول میں ملک کےملی مسائل پرامارت شرعیہ کے علماء کا ہوگا خطاب

(20/جنوری ہزاری باغ )

آج مسلمان جن نامساعد حالات سے گزر رہے ہیں، ان سے ہر ایک شخص واقف ہے، ملت کے مسائل روزبروزبگڑتے جا رہے ہیں، ہر آنے والا دن نئی مصیبتوں کے ساتھ رونما ہو رہا ہے، اوقاف کی جائیداد خطرات کے گھیرے میں ہے، مکاتب و مدارس پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں، مسلمانوں کے شعائر اور مساجد پر ناجائز تصرفات کیے جا رہے ہیں، ایسے حالات میں ملت اسلامیہ پر لازم ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرے، مذکورہ خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے نائب قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد وصی احمد قاسمی نے 4/فروری کومنعقدہونےوالےاجتماع نقباءوعلماءودانشورن کوکامیاب بنانےکےحوالےسے ایک میٹنگ کےموقع پراپنے صدارتی خطاب میں کیا۔اجتماع نقباءوخواص کےاغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتےہوئے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کےمعاون ناظم جناب مولانااحمدحسین قاسمی مدنی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کاجو ہم سےآج تقاضہ ہے ؛اگرہم نے وقت رہتےہوئےترجیحی بنیادپر پورانہیں کیا؛ تو آنےوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔
یہ امارت شرعیہ کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہرنازک موڑپر ملت کے سفینے کی ناخدائی کی ہے۔ لہذا حالات کےپیش نظر ملت کے سرکردہ حضرات کو ان کی ذمہ داریوں کی جانب توجہ مبذول کرانےاور ہر سطح پر نقباء،علماء و دانشوران رہنمائی کے لیے آئندہ چار فروری کو ہزاری باغ کے تمام علماء ائمہ اور دانشوران حضرات پر مشتمل ایک نمائندہ اجلاس گرانٹ پیلس ہوٹل پلاول میں رکھا گیا ہے۔ اسی کو کامیاب بنانے کے لیے آج آپ تمام حضرات کواس میٹنگ میں شرکت کی زحمت دی گئی ۔


واضح رہے کہ حاضرین نے بیک زبان ہو کر اس ہونے والے اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے ہمہ جہت تعاون کا اظہار کیا ہزاری باغ کے قاضی شریعت جناب مولانا محمد ثناء اللہ قاسمی نے حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔وہیں اس موقع پر رکن شوری جناب شاہنواز احمد خان نےامارت شرعیہ کی تاریخ و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس اجلاس کو پورے ضلع کے لیے فال نیک اور حالات کے پیش نظر ملت کو متحد ہونے کی ترغیب دی۔ اور اس اجلاس کو وقت کے لیے ناگزیر اور لازم بتلایا اور لوگوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر مرکزی دفتر امارت شرعیہ کے شعبہ نظامت سے جناب مولانا محمد نصیر الدین مظاہری صاحب نے شرکت فرمائی اور
ہم لوگ اجلاس کو کامیاب بنانے سے متعلق مفید مشورے دیے۔


اجلاس کا آغاز جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔مولانا عبدالجبارحسامی مبلغ امارت شرعیہ نے بارگاہ نبوی میں نذرانۀ عقیدت پیش کیا ،جبکہ جلسے کی نظامت کےفرائض جناب سید ظفر اللہ صادق صدر تنظیم امارت شرعیہ ضلع ہزاری باغ نے انجام دئے۔ اس میٹنگ اور اجلاس کو کامیاب بنانے میں جناب مولانا محمد رفیع احمدندوی ،جناب مولانا زین الحق قاسمی ،جناب مولانا عبدالقیوم مظاہری، مبلغین امارت شرعیہ نے خوب محنت کی ۔جناب مولانا رفیع احمد ندوی مبلغ امارت شرعیہ کی سربراہی میںامارت شرعیہ کے مبلغین کی ایک تعداد اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے چار فروری تک ہزاری باغ میں ان شاءاللہ مستعد رہے گی ۔
اس میٹنگ میں شہر کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Leave a Response