Saturday, July 27, 2024
Giridih News

دارالفلاح للبنات پہرا میں محفل سیرت النبی و سیرت کوئز کمپٹیشن کا شاندار انعقاد

اپنے ہی آج راستے کی رکاوٹ بنتے ہیں، یہ ہمارا المیہ ہے : حاجی محبوب عالم صاحب بنگلہ دیش

گانواں /گریڈیہہ. صوبہ کا مشہور و معروف ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا میں ماہ ربیع الاول کے مبارک موقع پر یک روزہ عظیم الشان محفل سیرت النبی و سیرت کوئز کمپٹیشن کا انعقاد رکھا گیا، عالی جناب حاجی محبوب عالم صاحب شیو پور مقیم حال بنگلہ دیش بہ طور مہمان خصوصی تشریف لائے اور پروگرام کی صدارت فرمائی، پروگرام کی قیادت حضرت مفتی غلام رسول منظور القاسمی پہراوی مہتمم دارالفلاح للبنات پہرا نے فرمائی، شاعر اسلام جناب کوثر کلام نوادوی ، جناب ممتاز عاطف اور قاری محمد صدام دل بہ طور نعت خواں موجود تھے، بچیوں نے قرآن کی تلاوت کی، سیرت طیبہ پر تقریریں کی، اور سیرت کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا।

جس میں صحیح جواب دینے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا، پروگرام کی صدارت فرمارہے جناب حاجی محبوب عالم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ادارہ پوری بستی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے باعث صد افتخار ہے، جب میں یہاں کی بچیوں کو مضبوط اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیمی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیکھتا ہوں، دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے، انھوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو ادارے کے منتظمین اور اساتذہ کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ادارہ مزید تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہوسکے،
اس موقع پر عالی جناب اشوک ڈانڈیا صاحب بھی موجود تھے، انھوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی بچیوں کا حوصلہ ہم نے بہت بلند پایا، مجھے لگتا ہے کہ اگر ان کی صحیح راہ نمائی کی گئی تو یہ صرف عالمہ ہی نہیں بلکہ آگے چل کر ڈاکٹر، انجینئر اور آئی پی ایس بن کر نکلے گی. نقیب جھارکھنڈ حضرت مفتی منیر الدین قاسمی مہتمم مدرسہ ارشدالعلوم چھتر بر کوڈرما نے بھی اپنے خطاب سے نوازا، اس موقع پر جناب قاری محمد مسلم صاحب، جناب ڈاکٹر مشتاق صاحب، جناب حاجی غلام مصطفی صاحب اور دیگر قرب و جوار کے علماء و ائمہ کرام و دانشوران موجود تھے۔

Leave a Response