Tuesday, October 8, 2024
Ranchi Jharkhand News

مجلس علماء جھارکھنڈ کا پہلا اجلاس 14دسمبر 2023 کو

رانچی : مجلس علماء جھارکھنڈ کا پہلا اجلاس 14دسمبر 2023 بروز جمعرات 10 بجے دن منعقد ہو نے جا رہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پرآل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے صدر ، فقہ اکیڈمی انڈیا کے جنرل سکریٹری، فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی تشریف لا رہے ہیں ۔ یہ پروگرام مجلس علما ء جھارکھنڈ کا پہلا اجلاس ہو گا ۔ جگہ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے ، جگہ سے متعلق جانکاری جلد ہی دی جائے گی ۔ یہ اجلاس عام علمائے کرام اور حفاظ کرام کا ہوگا ۔معلوم ہو کہ پانچ فروری 2023 کو مجلس علماء جھارکھنڈ کا اربا میں چناؤ ہوا تھا ۔ مذکورہ جانکاری مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا صابر حسین مظاہری اور جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی نے دی ہے ۔

Leave a Response