ضرورت مندوں کا کام آنا بڑا کارِ خیر.: قاضی محمد أنظار عالم قاسمی
![](https://khabaronly.com/wp-content/uploads/2025/01/1000232216-750x450.jpg)
![](https://khabaronly.com/wp-content/uploads/2025/01/1000232216-768x1024.jpg)
امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان بڑے پیمانے پر کمبلوں کی تقسیم
دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ جمشید پور میں دارالقضاء کا جائزہ اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا
حضرت امیر شریعت امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مد ظلہ کی ہدایت پر قاضی محمد أنظار عالم قاسمی صاحب صدر قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کی قیادت میں قاضی محمد انور قاسمی صاحب قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کربلا ٹینک روڈ رانچی ،قاضی محمد شاہد قاسمی صاحب قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ واسع پور دھنباد ،مولانا مفتی ابوداؤد قاسمی صاحب معاون قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کربلا ٹینک روڈ رانچی اور مولانا محمد عارف قاسمی صاحب مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ پر مشتمل دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کا ایک اہم وفد برائے جائزہ دارالقضاء جھارکھنڈ کے دورہ پر رہا اس دوران یہ معتبر وفد قاضی صاحب کی قیادت میں جھارکھنڈ کے شہر آہن جمشید پور آزاد نگر پہونچا، وہاں پہونچنے پر قاضی سعود عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ جمشید پور اور مولانا مفتی افروز سلیمی قاسمی معاون قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ جمشید پور نے وفد کا استقبال کیا، وفد نے وہاں دارالقضاء کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی سردی کو دیکھتے ہوئے حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کی ہدایت پر ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا، واضح رہے کہ حضرت امیر شریعت مدظلہ کی ہدایت پر امارت شرعیہ کے مرکزی و ذیلی دفاتر کے ذریعہ ضرورت کے درمیان بڑے پیمانے پر کمبلوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی جمشیدپور کے ضرورت مندوں کے درمیان کمبلوں کی تقسیم بھی ہے اس موقع پر قائد وفد نے حضرت قاضی محمد أنظار عالم قاسمی صاحب نے کہا کہ ضرورت کے وقت ضرورت مندوں کی ضرورت کا خیال رکھنا بہترین خدمت خلق اور ثواب کا کام ہے، انہوں نے کہا کہ دولت اللہ رب العزت کی بہت ہی اہم اور بڑی نعمت ہے، جن کو اللہ تعالیٰ نے ان نعمت سے نوازا ہے انہیں چاہئیے کہ اپنے محلے، علاقے اور آس پڑوس کے ضرورت مند حضرات کی ضرورتوں کا خیال کرتے ہوئے ان کا تعاون اور امداد اپنے وسعت کے مطابق کریں تاکہ ان کی ضرورتیں وقت پر پوری ہو سکے، امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ روز اول سے ہی خدمت خلق کا فریضہ انجام دیتا آ رہا ہے اور ضرورت مند حضرات کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے کوشاں رہتی ہے نیز حضرت صدر قاضی صاحب نے دارالقضاء کے حوالے سے کہا کہ دارالقضاء کے ذریعہ اپنے معاملات کا تصفیہ کرانا چاہئیے تاکہ ہمارے معاملات کے فیصلے قرآن و حديث کے مطابق ہو سکے اور بہت سارے گناہوں سے بچا جا سکے
![](https://khabaronly.com/wp-content/uploads/2025/01/1000232223-1024x473.jpg)
وہیں دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کربلا ٹینک روڈ رانچی کے سینیئر قاضی شریعت قاضی محمد انور قاسمی صاحب نے کہا کہ دارالقضاء سے معاملات کا تصفیہ کرانا اور دارالقضاء سے ہونے والے تصفیہ کو قبول کرنا ثواب کا کام ہے، امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کا فعال و متحرک شعبہ دارالقضاء ہے جہاں شریعت کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں اور عدل و انصاف کے قیام کے لئے قانون کوشاں رہتا ہے انہوں نے خدمت خلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے قوت و وسعت کے مطابق وقت اور حالات کے تناظر میں غرباء اور ضرورت مندوں کا خیال کریں اور مالی و امدادی تعاون کریں یہ بہترین کار خیر اور ثواب کا کام ہے، قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ واسع پور دھنباد قاضی محمد شاہد قاسمی صاحب نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں انسانی ہمدردی کی بڑی اہمیت ہے، انسانوں کے ساتھ ہمدردی کا معاملہ کرنا سنت ہے، ہم اپنے قرابت دراوں، پڑوسیوں اور قرب جوار کے مستحقین اور اہل ضرورت کا خاص خیال رکھنا چاہئیے جب کہ سینیئر قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ آزاد نگر جمشید پور قاضی سعود عالم قاسمی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ الحمدللہ امسال غرباء، مساکین، مستحقین اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کا یہ تیسرا مرحلہ ہے اس سے قبل بھی دو مرحلے میں کمبل تقسیم کیا گیا ہے اللہ کا شکر ہے، امارت شرعیہ شروع دن سے ہی خدمت خلق کے ذریعہ انسانی ہمدردی نیز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے، انہوں نے اہل ثروت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرف بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مذکورہ حضرات کے علاوہ ،مولانا اظہر قاسمی کارکن دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ جمشید پور اور احمد علی بھی خاص طور پر شامل رہے
![Khabar Only](https://khabaronly.com/wp-content/uploads/2024/10/WhatsApp-Image-2024-10-19-at-11.48.10-AM.jpeg)