Saturday, July 27, 2024
Koderma News

سرزمین بنگوڈیہہ کوڈرما میں اک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد 07 کو

 

   سرزمین بنگوڈیہہ ضلع کوڈرما میں اک عظیم الشان تاریخ ساز اجلاس 7 جولائی 2023بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہونا طے پایاہے جنکی تیاری زوروں پے ہورہی ہے اس عظیم الشان اجلاس میں ہندوستان کے مشہور معروف عالم دین جناب حضرت مولانا سالم قمر چترویدی  جناب مفتی سعدالنجیب بنگال شاعر اسلام جناب  دل خیرآبادی مداح رسول جناب مزمل حیات سیتامڑہی  بلبل باغ رسالت جناب زاہد اعظمی کے علاوہ نقیب ہندوستان جناب مجاہد حسنین حبیبی شرکتِ فرمارہے ہیں اسی مناسبت سے اک اہم نششت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں  ضلع گریڈیہہ کے فعال و متحرک شخصیت فا ضل نوجوان جناب حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا ونائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ کو مدعو کیا گیا تھا مولانا نے قیمتی مشوروں سے نوازا اور اجلاس کامیاب کیسے ہو اس کے لیے بنگوڈیہہ کے عوام و علماء کو حوصلہ افزائی کلمات پیش کیے موقع پر جناب قاری رئیس کوثر جناب مولانا ابوالاحد مظاہری قاری طفیل  جناب عبدالجبار صاحب جناب فیروز عالم مظفر حسین رفیق عالم  مشرف عالم  اصغر  اسلم  مشاہد جہانگیر شمش الدین فیروز ناصر الدین مسلم  حافظ عاشق الہی قاری اظہر  حافظ اشفاق اللہ کے علاوہ گانوں کے اکثر لوگ موجود تھے

Leave a Response