Friday, July 26, 2024
Ranchi News

جامعہ اسلامیہ رڑگائوں میں جلسہ دستار بندی 15 فروری کو

رانچی:جامعہ اسلامیہ رڑگائوں رانچی کا یک روزہ عظیم الشان اجلاس عام وجلسہ دستاربندی 15 فروری کو بعد نماز عشاء ہونے جارہاہے۔ جسکی تیاری ابھی سے شروع کی جاچکی ہے۔جس کی صدارت داعئی سنت حضرت مولانا مفتی زین العابدین خلیفہ مجاز عارف باللہ کریں گے۔ اور جس کی سرپرستی قائد ملت حضرت مولانامحمد فاروق قاسمی کریں گے۔

مذکورہ باتیں مدرسہ ھذا کے مہتمم حضرت مولانا محمد ا دریس غفرلہ,اور مولانا عبدالماجد نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس عظیم الشان جلسہ دستاربندی کے مہمان خصوصی دارالعلوم دیوبند کے استاذ فقہ وادب حضرت مولانا اشرف عباس قاسمی ہوںگے۔انکے علاوہ حضرت مولانا مفتی امیر الحسن قاسمی، حضرت مولانا مفتی زاہد حسین قاسمی، حضرت حافظ انور حسین ہوں گے۔جلسہ دستار بندی کی شروعات جھارکھنڈ کے قاری قرآں حضرت قاری صہیب احمد مدرس مدرسہ عالیہ کانکے کے قرآن پاک کے تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔مقرر ذیشان حضرت مولانا مفتی نشاط احمد مظاہری، حضرت مولانا مفتی صغیر احمد قاسمی، حضرت مولانا اسعد اللہ قاسمی اور شاعر خوش الحان حضرت قاری نثار دانش لوہردگا ہوں گے۔

مولانا ادریس اور مولانا عبدالماجد نے کہاکہ اس جلسہ دستار بندی میں 18 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائے گی۔ مجلس استقبالیہ میں مولانا برکت اللہ، مولانا عبدالمنان، مولانا جاوید اقبال، قاری مستقیم، مولانا عقیل، مولاناجنید کے علاوہ مسلم کمیٹی رڑگائوں ہوں گے۔اس پروگرام کا لایو ٹیلی کاسٹ خبر آنلی نیوز چینل پر ہوگا۔

Leave a Response