Blog

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی مجلسِ منتظمہ کا باوقار اجلاس، مولانا حکیم الدین قاسمی کی شرکت سے کارکنان میں نیا جوش و ولولہ

oplus_1048576
Share the post
oplus_1048576


ملت کی فلاح، تعلیمی بیداری، اتحادِ امت اور تنظیمی استحکام کے لیے جامع لائحۂ عمل پر غور و خوض

رانچی/لاتیہار (جھارکھنڈ)، 08 اکتوبر: مدرسہ خیر العلوم، چندوا، ضلع لاتیہار میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی مجلسِ منتظمہ کا ایک اہم اور پروقار اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے منعقد ہوا، جس میں جھارکھنڈ بھر سے جمعیۃ علماء کی مختلف اکائیوں کے صدور، نظماء، ناظمینِ تنظیم اور اراکینِ مجلسِ منتظمہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا آغاز پرچم کشائی، تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا رضوان دانش ندوی صاحب، مہتمم مدرسہ خیر العلوم چندوا ٹوری و سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، نے انجام دیے۔

oplus_1048576

اجلاس کی قیادت جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر صاحب نے کی، جبکہ جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی صاحب کا تعاون بھی شاملِ حال رہا۔مولانا حکیم الدین قاسمی کی خصوصی شرکت؛ ذمہ داران و کارکنان میں نئی توانائی۔اجلاس کی خصوصی اور نمایاں خصوصیت جمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی حضرت مولانا محمد حکیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت تھی۔ ان کی آمد پر ذمہ داران و کارکنان میں جوش و خروش کی نئی لہر پیدا ہوئی اور اجلاس کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہوا۔ان کی معیت میں مولانا محمد شمس تبریز رحمانی، ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماء بہار، نے بطورِ مہمانِ اعزازی شرکت کی۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارلاقضاء امارت شرعیہ رانچی، حضرت مولانا مفتی محمد سلمان قاسمی صدر مجلس علماء جھارکھنڈ،حضرت مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی، حضرت مولانا قاری انصار شہر قاضی رانچی،مولانا اسرار صاحب مظاہری، حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی صاحب، حضرت مولانا قاضی عزیر صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد قمر عالم صاحب، ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، حضرت قاری صہیب احمد صاحب، قاری وہاج الحق صاحب، حضرت مولانا مفتی سیف اللہ صاحب قاسمی، حضرت مولانا شہاب الدین مدرسہ عالیہ کانکے، حضرت مولانا حسان ندوی،حضرت مولانا عبدالماجد، حضرت مولانا حافظ زبیر،حضرت مولانا شعیب شہر قاضی رانچی،حافظ دانش ایاز شبلی، حافظ مدثر اقبال،حضرت مولانا قاری اخلد، حضرت مولانا رضوان،حضرت مولانا مفتی ثناء اللہ المظاہری، حضرت مولانا جسیم الدین چترا، حضرت مولانا قاری سہیل چترا، حضرت مولانا ممتاز چترا، حضرت مولانا ابوالکلام ٹانگر،حضرت مولانا تجمل،حضرت مولانا عبدالجلیل،حضرت مولانا حافظ جان محمد،حضرت مولانا پرویز،حضرت مولانا آزاد قاسمی پلامو، حضرت مولانا تبریز پلامو، حضرت مولانا توفیق پلامو، حضرت مولاناتوقیر آفندی بالوماتھ، حضرت مولانا غازی صلاح الدین خازن مجلس علماء جھارکھنڈ،حضرت مولانا رضوان اللہ قاسمی دیوگھر، حضرت مولانا منہاج سمڈیگا،حضرت مولانا قاری صہیب احمد مدرسہ عالیہ کانکے،حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی امام و خطیب مسجد جعفریہ رانچی،حضرت مولانا رفیق چانہو، حضرت مولانا حافظ شہباز چانہو،ڈاکٹر راجہ،محمد مبارک، سہیل سعید صاحب، حافظ عارف صاحب اور دیگر معزز علماء، ذمہ داران و کارکنان سمیت کئی اضلاع کے کئی ضلع کے لوگ موجود رہے۔

oplus_1048576


تنظیمی استحکام اور ملی مسائل پر سنجیدہ غور؛ زمینی سطح پر فعالیت کا عزم
اجلاس میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی تنظیمی صورتِ حال، مختلف یونٹوں کی فعالیت، کارکنان کی تربیت، ملت کی فلاح و بہبود، تعلیمی بیداری، اتحادِ امت اور موجودہ اہم ملی و سماجی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیۃ علماء کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، زمینی سطح پر عوام سے مضبوط رابطہ قائم کیا جائے اور ملی، تعلیمی و سماجی مسائل کے حل کے لیے منظم، مثبت اور مؤثر جدوجہد کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ اجلاس میں آئندہ کی تنظیمی سرگرمیوں اور مختلف اہم امور کے سلسلے میں باہمی مشاورت سے ضروری لائحۂ عمل بھی طے کیا گیا۔

Leave a Response