Jharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

جامع مسجد کرکٹا میں زیرِ اہتمام مجلس علماء جھارکھنڈ اور زیر انتطام انجمن اسلامیہ کرکٹا صدر مجلس علماء جھارکھنڈ مولانا صابر حسین مظاہری کی صدارت میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک اہم نشست منعقد

Share the post

آج بتاریخ ٢٧-اکتوبر بروز اتوار ٩-بجے دن جامع مسجد کرکٹا میں زیرِ اہتمام مجلس علماء جھارکھنڈ اور زیر انتطام انجمن اسلامیہ کرکٹا صدر مجلس علماء جھارکھنڈ مولانا صابر حسین مظاہری کی صدارت میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی ۔ نشست کا آغاز قاری صہیب احمد صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا ، افتتاحی گفتگو عبد المنان اصلاحی اور مفتی طلحہ ندوی کی ، اس کے بعد کانکے کے مغربی زون میں ہو رہے کاموں کی کارگزاری لی گئی اور آئندہ کے کاموں کے عزائم لئے گئے- ١- مکاتب کے نظام کو فروغ دینے اور متحرک کرنے پر زور دیا گیا -٢- شادی بیاہ میں فضول خرچی سے بچنے اور مسجدوں میں نکاح کی ترغیب دی گئ ۔ مجلس کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کی گفتگو اور دعا پر ہوا ۔ آج کی اس نشست میں مولانا صابر حسین مظاہری ، مفتی طلحہ ندوی ، مولانا عبد المنان اصلاحی ، قاری صہیب احمد ، مولانا عبد المنان قاسمی ، مولانا انصار الحق قاسمی، مولانا اظہار ثاقبی ، حافظ جاوید صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے ۔

Leave a Response