Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand

جمعیۃ علماء ہند کے زیراہتمام رانچی میں ہونے والا سہ روزہ ورکشاپ اب ہوگا دہلی میں

۲۶؍۲۷ نومبر ۲۰۲۳ کو دفتر جمعیۃ علما ء ہند میں مذکورہ پروگرام کے انعقاد کافیصلہ :ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی
رانچی : مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی جنر ل سکریٹری جمعیۃ علما ء جھارکھنڈ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے زیراہتمام جھارکھنڈ کے پانچ مثالی اضلاع ( رانچی ،چترا،دمکا، سمڈیگا،گڈا) کے فعال وسرگرم کارکنان اورذمہ داران سہ روزہ ورکشاپ ۱۲؍۱۳؍۱۴ نومبر۲۰۲۳ مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم نگڑی رانچی میں جو منعقد ہونا تھا مرکزی دفتر کے ہدایت کے مطابق اس کو ملتوی کردیاگیاہے ۔ مذکورہ پروگرام آئندہ ۲۶؍۲۷ نومبر ۲۰۲۳ بروز اتوار سوموار بمقام دفتر جمعیۃ علماء ہند مدنی ہا ل بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے مثالی اضلاع کے منتخب شدہ حضرات سے گذارش کی ہے کہ اس کی اہمیت اورافادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی تمام ترمصروفیات پرترجیح دیتےہوئے یہ دوروزہ ورکشاپ پروگرام میں شریک ہوں ۔ پروگرام کی تفصیلات اور مثالی اضلاع کے منتخب شدہ حضرات کے نام دعوت نامے مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند دہلی سے ارسال کئے جائیں گے۔

Leave a Response