دلسنگھ سرائے میں اداره شرعیہ تحریک بیداری مشاورتی میٹنگ،مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری
دلسنگھ سرائے(پریس ریلیز)مدرسہ اسلامیہ انوار العلوم،سردارگنج دلسنگھ سرائے سمستی پور میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری وفلاح امت کانفرنس کے حوالے سے ایک اہم نشت رکھی گئی.جس میں دلسنگھ سرائے ژون،پٹوری ژون،سمستی پور ژون اور روسڑا ژون کے ارباب حل وعقد ومعتبر علمائے اہل سنت شریک اجلاس ہوئے۔اس وقت ملک کے جوتشویش ناک حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، ہرباشعورافرادکےعلم میں ہےکہ مسلمان ،اسلام اور اسلامی شعائرکے خلاف دن بہ دن ناپاک سازش رچی جا رہی ہے ، حالات نازک سے نازک تر ہوتے جارہے ہیں، ملک میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی عام سی ہو گئی ہے اورپولیس انتظامیہ سے لیکر صاحبان اقتدارتک سبھی لوگ ان اوباش لوگوں اوربیمارفکروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اوریہ لوگ ہرچہارسومسلم اقلیت کو ہراساں و پریشان کرنے میں مصروف ہے، طلاق ثلاثہ، سی اے اے، این آرسی،یکساں سول کوڈاورحجاب جیسے مسائل پر دشمن حملہ آور ہیں، مسلم اقلیت کے حقوق کو سلب کرنے ناپاک خواب دیکھے جارہے ہیں، مسلمانوں کی جان و مال،عزت و آبرو پر ڈاکہ زنی کی جارہی ہے، ان کے واجبی ودستوری حقوق سے انہیں محروم رکھا جارہا ہے، آئے دن مسلمانوں کے عائلی و مذہبی امور کو تختہ مشق بنایا جارہا ہے، مسلم معاشرہ میں مطالبہ جہیز،منشیات ،اخلاقی قدروں کا فقدان، اختلاف و انتشار،علمی وعملی انحطاط اورارتدادوانکار کا بازارگرم ہوتاجارہا ہے، ان پرفتن و پرآشوب ماحول میں ان تمام فتنوں کی سرکوبی،خوابیدہ قوم کو بیدارکرنے اورحالات حاضرہ کے مختلف مسائل پرغوروخوض کرنے کیلئے مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیر اہتمام مرحلہ وار چارصوبہ میں تحریک بیداری کانفرنس نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہونے جارہی ہے۔
ادارہ شرعیہ تحریک بیداری وفلاح امت کانفرنس کے ایجنڈا پرعزم مصمم کے ساتھ عمل درآمد کا مشترکہ اظہار خیال کیا گیا۔
ایجنڈوں کی تفصیل :تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اورمدارس ومساجد کے تحفظ پراظہار خیال۔مدارس اسلامیہ سے طلبہ کی گھٹتی تعدادکے اسباب اور اس کے اعلاج پر تبادلہ خیال۔شادیوں میں ناجائزاخراجات اورلڑکی والے کی بکتی ہوئی زمینوں کا سدباب کیسےہو۔کمشنری اورضلعی طورپرادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کے انعقاد پرغور و خوض ،بہار،جھارکھنڈ،بنگال اوراڈیشہ کی تعلیمی مراکز میں اردو کے خاتمہ پرام اس کی بحالی کاپرزورمطالبہ،مسلمانوں کی جان ومال،عزت وآبرو کی حفاظت کے لئے ہریجن ایکٹ کی طرح مسلم ایکٹ بنانے کا مطالبہ،آبادی کے تناسب سے ملازمت اوراقتدار میں حصہ داری کا مطالبہ، مسلمانوں کےمستقبل کے تحفظ اورترقی کے لئے مسلم معاشرہ میں دینی وعصری تعلیم کی بیداری ،اورگاوں گاؤں مکاتب قائم کرنےکے لئے ملک بھرمیں نئی تحریک پیدا کرنا،ملک میں پھیلائی جانے والی مذہبی منافرت کی تردید،پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی تعلیم انسانیت کو عام کرنے پر زور،اردو اساتذہ کی تقرری اوران کی بحالی پر خوض،نوجوان نسلوں کو منشیات سے دوررکھنا اوراسلامی احکام کا پابند بنانا، بڑھتے ہوئے ارتداد کے انسداد پر پرزور روک تھام،جن سرکاری اردو اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی پر روک لگائی گئی ہے وہاں دوبارہ جمعہ کی چھٹی کویقینی بنانا،زبان اردو کے ساتھ ہورہے نا انصافی پر تبادلہ خیال۔
جن علمائے کرام نے اپنی تشریف آوری سے مجلس کو زینت بخشی ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں مولانا شہباز عالم صاحب چکنوادہ شریف،مولانا مطیع الرحمن صاحب مدرسہ مخدومیہ سمستی پور،مفتی محمد آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری مدرسہ اسلامیہ انوار العلوم،سردارگنج دلسنگھ سرائےسمستی پور،مولانا نوشاد عالم صاحب مدرسہ غریب نواز واجد پور،مولانا چمن قادری صاحب مولوی چک،مولانا غلام جیلانی صاحب الماس نگر،مولانا ممتاز احمد قادری مصباحی مدرسہ رضائے اسلام حضرت شیورہ پٹوری،حافظ کلیم الدین رضوی سردارگنج،حافظ رضوان صاحب پٹنہ،مولانا اقبال احمد فیضی مدرسہ رحیمیہ بیبھوتی پور،مولانا طاہر حسین منیارپور،حافظ شہیداعظم بسواس پور،حافظ شمشیر صاحب مدرسہ قادریہ یوسفیہ صدربازار دلسنگھ سرائے،مولانا صابر حسین روسڑا،حافظ معین الدین صاحب پرنپورہ،مولانا الیاس صاحب بہادرپور،مولانا ظفرالحسن بلاری،مولانا عبدالمالک محی الدین نگر،حافظ رفیق صاحب چکنوادہ شریف،حافظ عرفان صاحب بنگھارا،مولانا ممتازپرنپورہ،حافظ عامل صاحب ملک علی پور،حافظ صدام صاحب دوبہا،حافظ توحید عالم مولوی چک،مولانا افضل صاحب محمدی پور،حافظ سرفراز منیارپور،حافظ عمر فاروق کانچہ،مولانا قمر عالم شیخ ٹولی،شاعر اسلام سیف رضا بسواس پور،حافظ طیب مست علی پور،حافظ نسیم صاحب بمورا،حافظ غلام رسول شاہ پور کی۔ان کے علاوہ شہر کے معززین میں پروفیسرمحمداشرف امام صاحب شاہ پورپٹوری،محمد فردوس رضوی صاحب مکھیاجی تاجپور،محمد تبریز عالم صاحب تاجپور،اظہر امام پٹوری،تنویر انصاری سردارگنج،محمدراجا رشیدپور،محمد تسلیم ساتن پور،محمد غیاث الدین،محمد فیروز،محمد انوارالحق،احمد رضا،محمد جاوید اکرم،آس محمد رضوی بنگری،محمد فخرالدین کے نام بھی قابل ذکرہیں۔صلاۃ وسلام اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا پرمحفل اختتام پذیرہوئی۔