All India NewsBihar NewsBlogJharkhand News

جانکاہ خبر، علامہ بلیاوی کے صاحبزادے کاانتقال پرملال۔یہ بہت ہی صبرآزماگھڑی ہے۔ مولانامحمدقطب الدین رضوی۔

Share the post

پٹنہ/رانچی
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے دردبھرے لہجے میں کہاہے کہ
یہ سخت ترین جانکاہ خبر آصف رضاپٹنہ نے آج بتاریخ 27 نومبر2026 کو شام تقریبا5 بجکر 8 منٹ پر دیاکہ خطیب الھند غازئ ملت مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے صدر محترم سابق ممبرآف پارلیامنٹ حضرت علامہ ومولاناغلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ زیدمجدہ کے اکلوتے شہزادے عزیزم اسامہ رضاءالبرکات کاانتقال پرملال ہوگیاہے۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔
یہ خبراسقدرصبرآزما
اور باعث رنج والم ہے کہ دل ودماغ ہواس باختہ ہوگئے، یقین نہیں ہورہاہے کہ ملت کااتنابڑانقصان ہوگیاہے۔قلب وجگر، ذہن وفکرسب مضطرب ہے، غازئ ملت سے بھی گفتگوہوئ ہے آپ بہت صدمے میں ہیں ،ظاہرہے اولاد کاوصال ہوجاے تو یقیناماں باپ کاصبرکرپانابہت مشکل ہے۔
اسامہ ابوالبرکات (عمرتقریبا
22-20 سال) کے وصال کی خبرسن پر پوری ملت پریشان وحیران ہے۔
خلیفہ حضورمفتئ اعظم ھندحضرت علامہ ومولانامفتی محمد شمش الدین رضوی بہرائچ شریف، حکومت جھارکھنڈکے کابینہ وزیرجناب حفیظ الحسن انصاری، سابق ممبرآف پارلیامنٹ ڈاکٹرپردیپ کماربلموچو، سابق ممبرآف پارلیامنٹ جناب دھیرج پرشادساہو، محترمہ مہوامانجھی ممبرآف پارلیامنٹ، حضرت علامہ ومولانامفتی عابدحسین مصباحی، حضرت علامہ ومولانامفتی ڈاکٹر امید رضا امجد، مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے تمام قاضیان شرع، مفتیان کرام، اساتذہ، ارکان، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے تمام قاضیان، مفتیان کرام، علماءدین، جملہ ارکان، جناب ھدایت اللہ خان چیئرمین جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن، کہکشاں پروین سابق ممبرآف پارلیامنٹ، حضرت علامہ ومولانامفتی فاروق نشتربریلی شریف، حضرت مولانا سید شاہ علقمہ شبلی قادری ابوالعلائ زیب سجادہ خانقاہ مظہریہ منعمیہ رانچی، پیرطریقت حضرت علامہ ومولاناسیدشاہ مفتی فیضان الھدی قادری شاکری زیب سجادہ خانقاہ عالیہ شاکریہ رضوانیہ پنڈشریف، علامہ سیف اللہ علیمی کولکاتا، علامہ دلشاداحمدرضوی بنارس ودیگرسرکردہ شخصیات بلکہ پورے ہندوستان کی ہرچھوٹی بڑی تنظیموں کے ذمہ داروں، سیاسی، مذہبی، ملی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیاہے اور کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوراملک علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی کے ساتھ برابرکاشریک ہے۔
دعاہے رب قدیر حضور غازئ ملت واہل خانہ بالخصوص اسامہ کی والدہ کوہمت وصبردے اوراسامہ بابومرحوم کو غریق رحمت فرماے۔
آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔ بتاریخ 28/ نومبر 2026 بروزسنیچربعدنماز
ظہراحاطہ درگاہ شاہ ارزاں سلطان گنج پٹنہ میں نمازجنازہ ہے اور شاہ ارزاں قبرستان میں تجہیزوتکفین ہوگی۔

Leave a Response