Saturday, October 5, 2024
Blog

یوم آزادی کا جشن جمعیت العراقین رانچی نے پرجوش انداز میں منایا

رانچی: یوم آزادی کے موقع پر عراقی بلڈ نگ کربلا چوک رانچی میں یوم آزادی کا جشن جمعیت العراقین رانچی نے پرجوش انداز میں منایا ۔ عراقیہ گرلس ہائی اسکول کی طلبہ اور اساتذہ نے اس پروگرام کو پرکشش انداز میں مخلتف پروگرام کر مہمان خصوصی اور لوگوں کو اپنے جانب مائیل کیا ۔ پروگرام کی شروعات نور یاسمین کے کلام پاک کے تلاوت سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت سیف الحق نے کی۔ اس سے قبل پرچم کشائی حسیب اختر نے کیا۔ اسکول کی طلبہ الیشا پروین ،نکی پروین اور فرحین پروین نے یوم آزادی کے موضوع پر اردو ، ہندی اور انگریزی میں اپنی باتیں رکھیں۔ طلبہ کا ایک گروپ نے فیشن کا اثر پر ڈرامہ پیش کیا ۔ اور بھی پروگرام جو کہ اسکول کے استاذه درکشا پروین ، جو ہی ناز ، شاکرہ ترنم، کوثر، نکہت پروین، ناحد پروین، کے اگوائی میں بچوں نے بہت اچھا کیا۔ جسے مہمانوں نے کافی سراہا۔مہمانوں میں ریٹائرڈ رجسٹرار حفیظ الحسن،ریٹائرڈ سروے افیسر محمد سبحان ،سید نواب احمد تقوی ،پروفیسر انیس الرحمن، انعام الحق،محمد فرید،محمد منظور وغیرہ شامل تھے تقریب میں جواینٹ سکر یٹری غیاث الدین، خازن مجاہد سہیل ،ا ارشد شمیم، جاوید شہزاد، محمد اسامه،کمال الدین، عبدالغفور، مجاہد اسلام، مطیع الرحمن، پرویز عالم، مستقیم عالم،نیر پرویز ڈائمنڈ و نگران کمیٹی کے افروز عالم،سلطان زبیر اور اعجاز احمد علاوہ تبریز عزیز،مظہر علی،عادل رشید،سرور خان ، وغیرہ موجود تھے۔

شام چار بجے سے انٹر اسکول ڈرائنگ و پینٹنگ کمپٹیشن کا بھی پروگرام ہوا جس میں شہر کے مختلف اسکولوں سے لگ بھگ 103 بچوں نے پارٹیسپیٹ کیا مہران علی ،عفیفہ ناز. حمیز پرویز، نظیف عبداللہ نور پروین نے الگ الگ کیٹگری میں فرسٹ پرائز جیتا اور باقی بچّوں کو میڈل اور سرٹیفیکیٹ کے ساتھ کونسلریشن پرائز دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی پروگرام کو کورس کوارڈینیٹر سرور خان نے بہترین طریقے سے سجایا۔

Leave a Response