جے این کالج میں جوش وخروش کی پرچم کشائی
ہندستان عظیم جمہوریت کی مثال :ڈاکٹر ابر اراحمد
رانچی (نمائندہ)78ویں یوم آزادی کے موقع پر جے این کالج دھروا میں پروگرام کا آغاز پرنسپل ڈاکٹر ابرار احمد نے پرچم کشائی سے کیا۔ اس سے قبل پرنسپل ڈاکٹرابراراحمدنے شہید پردیپ کمار مردھا کے مجسمہ پر گل پوشی کیا۔انہوں نے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک جس حالت میں ترقی کر رہا ہے آنے والے دنوں میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا تصور سامنے آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔مجمع عام سے خطاب کر تے ہوئےکہاکہ ہمارا ملک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، جہاں کئی ذات، مذاہب اور فرقوں کے لوگ رہتے ہیں، لیکن اس جمہوریت کی خوبی یہ ہے کہ یہاں کثرت میں وحدت پایا جاتا ہے۔ پروگرام میں کالج کے این۔ سی سی کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا۔ مارچ کی قیادت سینئر انڈر آفیسر وکاش کشیپ نے کی۔ مارچ کے بعد ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں پرنسپل ڈاکٹرابراحمداور تمام اساتذہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں سائنس کلب اور IQAC کے زیراہتمام منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام میں کالج کے ڈاکٹر ودیانند چودھری، ڈاکٹر راجیش کمار، ڈاکٹر پرمود سنگھ، ڈاکٹر پشکر سنگھ، پروفیسر ایس این اورائوں، ڈاکٹر سنکو، ڈاکٹر بنہا، ڈاکٹر دلیپ اور تمام اساتذہ، تدریسی عملہ اور طلباء موجود تھے۔