Wednesday, September 11, 2024
Chatra News

آنکھ حیران ہے کہ کیا شخص زمانے سے اٹھا

مولانا عبدالواجد چترویدی
9905337664

اسلاف کی پاکیزہ روایات کا امین داعی دین متین باوقار عالم دین رہبر قوم مسلمین جناب حضرت مولانا قاری خورشید عالم قاسمی ڈائریکٹر مدنی دارالسلام سمریاکا آج شب بوقت تہجد رانچی میں انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون وہ ایک تقریباً دس پندرہ دنوں سے سخت علیل تھے۔


مولانا مرحوم سے میرے ذاتی تعلقات بہت گہرے تھے کئ بار ساتھ سفر کا کرنے کا موقع ملا مولانا بڑے خلیق اور شریف الطبع انسان تھے پوری زندگی آپ خلق خدا کو مالک حقیقی سے جوڑنے کی جد جہد کرتے رہے درس وتدریس سے آپکا دیرینہ رشتہ تھا جو اخیر عمر تک قائم رہا تبلیغی جماعت سے زمانہ طالب علمی میں وابستہ ہوگیے تھے اور تبلیغ میں وقت لگاتے رھے
ہفتہ عشرہ قبل بیمار ہوۓ آناً فاناً استپتال میں میں بھرتی کرایا گیا مگر بجاۓ افاقہ ہونے کہ طبیعت مزید بگڑ تی گئ باالاخر رب کا بلاوہ آگیا اور خورشیدعلم وعمل مالک حقیقی سے جا ملا
انکی وفات تعلیم وتعلم دعوت وتبلیغ کا ناقابل تلافی خسارہ ھے


مولیٰ تعالی حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے
آپکے حسنات کو قبول فرمائے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانےسے اٹھا
آنکھ حیران ھے کیا شخص زمانےسے اٹھا

Leave a Response