Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

مدرسہ دارالقرآن کا 12واں جلسہ دستاربندی 8 جون کو

 

  رانچی: مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد ہندپیڑھی رانچی کا 12 واں جلسہ دستاربندی 8 جون 2023 بروز جمعرات کو ہونا ہے۔ جسکے  مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی راشد نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند ہوں گے۔ اور مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی نقیب الامین مہتمم مدرسہ مرکز العلوم سونگڑا اڈیسہ ہوں گے۔ جلسہ دستاربندی کی صدارت فخر جھارکھنڈ شیخ الحدیث، درجنوں ادارہ کے سرپرست اور جامعہ رشید العلوم چترا کے مہتمم حضرت مولانا مفتی نذر توحید مظاہری کریں گے۔ 

 مذکورہ جانکاری مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد ہندپیڑھی رانچی کے مہتمم حضرت مولانا حافظ زبیر احمد نے دی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ جلسہ دستاربندی کی تیاریاں جاری ہے۔ اس جلسہ میں 22 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت (پگڑی) باندھی جائے گی۔  آپ سب سے اس جلسہ دستار بندی میں شرکت کی درخواست ہے۔

Leave a Response