Thursday, October 10, 2024
Ranchi News

مدرسہ دارالقرآن کا 12واں جلسہ دستاربندی آج ،8 جون کو

 

  رانچی: مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد ہندپیڑھی رانچی کا 12 واں جلسہ دستاربندی آج 8 جون 2023 بروز جمعرات کو ہونا ہے۔ جس کی صدارت فخر جھارکھنڈ شیخ الحدیث، درجنوں ادارہ کے سرپرست نیز جامعہ رشید العلوم چترا کے مہتمم حضرت مولانا مفتی نذر توحید المظاہری کریں گے۔مہمان خصوصی دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مولانا مفتی راشد ہوں گے۔ اور مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی نقیب الامین مہتمم مدرسہ مرکز العلوم سونگڑا اڈیسہ ہوں گے۔ جبکہ مہمان اعزازی امارت شرعیہ دارالقضاء کے قاضی شریعت نیز راعین مسجد کے خطیب نیز درجنوں مدرسہ،مکتب کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی،مدرسہ مظہر العلوم ارباکے ناظم و خطیب بڑی مسجد حضرت مولانا مفتی محمدعمران ندوی،مکہ مسجد کے خطیب نیزنیوویزن اسکول کے ڈائریکٹر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد طلحہ ندوی ہوںگے۔جبکہ نعت خواں میں شہنشاہ ترنم جناب شعبان دل خیرآبادی یوپی ہوںگے۔ مذکورہ جانکاری مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد ہندپیڑھی رانچی کے مہتمم حضرت مولانا حافظ زبیر احمد نے دی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ جلسہ دستاربندی کی ساری تیاری پوری کر لی گئ ہے۔ اس جلسہ میں 22 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت (پگڑی) باندھی جائے گی۔ان میںحافظ محمد شعیب،حافظ محمد ساحل جاوید،حافظ ذیشان الحق، حافظ محمد عدنان،حافظ مجتبی،حافظ عبدالسمیع، حافظ محمد اسجد، حافظ محمد آصف، حافظ ذولفقار، حافظ انس،حافظ عمر،حافظ امیر حمزہ،حافظ مفیدالاسلام،حافظ ارشاد، حافظ نعمان، حافظ عرفان،حافظ ابوریحان، حافظ محمد طاہر، حافظ عبدالرزاق، حافظ عبیداللہ کے علاوہ حافظہ آسیہ انجم شامل ہیں۔مدرسہ ھذا کے مہتمم حضرت حافظ زبیر احمد نے بتایاکہ ہند پیڑھی سرفراز چوک میں جمعرات 8 جون کو بعد نماز مغرب جلسہ شروع ہوگی۔ آپ سب سے اس جلسہ دستار بندی میں شرکت کی درخواست ہے۔

Leave a Response