Wednesday, September 11, 2024
Ranchi News

رانچی میں جلسہ سیرت النبیؐ وسنگ بنیاد مسجد عائشہ11جون کو

 

رانچی:جلسہ سیرت النبیؐ و سنگ بنیاد مسجد عائشہ11جون 2023 بروز اتوار کو ہونا ہے۔جس کی تیاری زوروں پر چل رہی ہے۔جلسہ کی صدارت راجدھانی رانچی کے شہر قاضی و استاذ مدرسہ حسینیہ حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی کریںگے۔زیر نگرانی مدرسہ دارالسلام سملیا رانچی کے مہتمم حضرت مولانا پرویز حیدر ،زیر عنایت محم یاسین۔جلسہ کی شروعات جھارکھنڈ کے مشہور تالی قرآں نیز مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے کے مدر س حضرت قاری صہیب احمد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی جلگائوں مہاراشٹرا،مقرر ذیشان حضرت مولانا عبدالواجد رحمانی چترویدی ناظم عمومی جمعیتہ علماء لاتیہار ہوںگے۔ مہمان اعزازی راجدھانی رانچی کے جامع مسجد کے خطیب نیز مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری حضر ت مولانا مفتی محمد طلحہ ندوی اور شاعر اسلام جناب شعبان دل خیر آبادی یوپی ہوںگے۔حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی نے بتایاکہ جلسہ سیرت النبیؐ وسنگ بنیاد مسجد عائشہ کی تیاری زوروں پر چل رہی ہے۔امید ہے کہ یہ پروگرام سو فیصد کامیاب ہوگا۔

Leave a Response