حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے زیرصدارت رانچی میں 6اکتوبر کو کانفرنس کا فیصلہ
مولاناڈاکٹریاسین قاسمی کنوینر ہوں گے،جنرل سکریٹری حضرت مولاناشاہ فضل الرحیم مجددی سمیت ملک بھر کی سرکردہ شخصیات کی شرکت ہوگی
رانچی
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکےزیراہتمام ،مغربی بنگال کے بعد، جھارکھنڈ میں بھی تحفظ اوقاف کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے، یہ کانفرنس رانچی میں، 6اکتوبر، روز اتوار، بعد نماز مغرب ہوگی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن جناب مولانا ڈاکٹر یاسین قاسمی کانفرنس کے کنوینر ہوں گے، اجلاس کی صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب فرمائیں گے، جب کہ حضرت مولانا شاہ فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ مہمان خصوصی ہوں گے ان کے علاوہ ملکی سطح کی سرکردہ شخصیات اور دیگر اراکین بورڈ کی شرکت بھی ہوگی، ان شاء اللہ
واضح ہوکہ بورڈ کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں تحفظ اوقاف کے لیے ہرریاست میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں جناب مولانا محمدابوطالب رحمانی رکن بورڈ، کو مغربی بنگال کی اور جناب مولانا ڈاکٹر یاسین قاسمی رکن بورڈ کو جھارکھنڈ کی ذمہ داری دی گئی ہے، اسی کے تحت کولکاتہ میں آج ایک عظیم الشان تحفظ اوقاف کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں صدر بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور جنرل سیکرٹری حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی سمیت مشاہیر علماء ودانشوران کولکاتہ پہونچ گئے ہیں، اسی طرح جھارکھنڈ میں بورڈ کی طرف سے جناب مولاناڈاکٹریاسین تحفظ اوقاف کی تحریک چلائیں گے اور ان کی کنوینر شپ میں رانچی میں چھ اکتوبر کو تحفظ اوقاف کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا ان شاء اللہ،تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی