Hazaribag News

یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں لاء کمیشن آف انڈیاکو اپنی رائے ضرور بھیجیں /جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

 

ہزاریباغ 26جون:
مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمارا ملک کا دستور ہر شہری کو یہ اختیاردیتاہے کہ وہ اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے آزاد ہے اورہم صدیوں سے اس ملک میں اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارتے چلے آرہے ہیں اور مذہب میں تبدیلی کا اختیار نہ کسی فرد کو ہے اور نہ کسی حکومت کو۔ اس لیے اس سلسلہ کی کوئی بھی مذموم کوشش ہم مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے،ہم اسے مداخلت فی الدین اورملک کے اندر بسنے والی مختلف مذہبی اکائیوں کے حق میں تشویش اور انتشارکا باعث تصور کرتے ہیں۔

۲۲ویں لاء کمیشن آف انڈیا نے یکساں سول کوڈ کے متعلق مذہبی تنظیموں اور عوام سے جورائے طلب کی ہے اس سلسلہ میں تمام مسلمانوں کا یہ مذہبی فریضہ ہے کہ وہ لاء کمیشن آف انڈیاکو یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں اپنی رائے ضروردیں۔
اس لیے تمام ضلعی صدورونظماء اعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی،شہری،بلاک اور مقامی جمعیتوں نیزمختلف انجمنوں کے ذریعہ ملت کے ہر فرد کو اس حساس معاملہ سے آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاء کمیشن آف انڈیا کو وقت مقررہ (13جولائی 2023ء)کے اندراندر اپنی رائے سے باخبر کریں۔
 لاء کمیشن آف انڈیا کو یکساں سول کوڈکی مخالفت میں انفرادی اور اجتماعی دوں طریقے سے رائے بھیجیں۔نیزجمعیۃ علماء کے ذمہ داران،ائمۂ مساجد اور سماجی کارکنان مساجد اور مسلم محلوں میں جاکراس کام کو تحریک کی شکل میں انجام دیں،اس سلسلہ میں جانکارنوجوانوں کو اپنے وفد کا حصہ ضرور بنائیں۔
رائے دینے کے ذرائع درج ذیل ہیں۔ 
(الف) آن لائن بذریعہ لنک

https://legalaffairs.gov.in/law_commission/udd/

(ب) بذریعہ ای میل

membersecretary-lci@gov.in
(ج) بذریعہ پوسٹ

To, Member Secretary, Law Commission of India
4th Floor, Lok Nayak Bhawan, Khan Market, New Delhi-110 003

Leave a Response