Giridih News

پندرہ اگست کو سرزمین کھوری مہوا میں اک روزہ عظیم الشان جنگ آزادی اور علماء کرام کی قربانیاں کا اجلاس کی تیاری مکمل !

Share the post

 

  15 اگست کو عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا کے زیر اہتمام اک عظیم الشان کانفرنس بعنوان جنگ آزادی اور علماء کرام کی قربانیاں  منعقد ہونا طے پایا ہے جنکی صدارت  دارالفلاح للبنات پہرا کے شیخ الحدیث جناب حضرت مفتی غلام رسول صاحب قاسمی قاسمی فرمائیں گے جبکہ سرپرستی جناب حضرت مولانا الحاج شرف الدین صاحب قاسمی خازن دھنوار فرمائیں گے انشاءاللہ                                           یہ عظیم الشان کانفرنس جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کے وسیع وعریض میدان میں ہوگابوقت 8 بجے صبح سے ظہر تک جہاں پے  بڑے سے  بڑے علماء کرام وشعرا ء عظام و دانشوران قوم وملت بھی شرکت کریں گے  خصوصی طور پر دھنوار اسمبلی کے سابق ایم ایل اے عالی جناب نظام الدین انصاری صاحب جناب نظرالحسن ہاشمی صاحب آجسو پارٹی اقلیت مورچہ کے ریاستی صدر    جناب عمرآن عالم صاحب ضلع پریشد گانواں جناب سراج الدین صاحب ضلع پریشد دھنوار جناب ڈاکٹر جاوید صاحب سابق ضلع پریشد کوڈرما  جناب  منظور عالم صاحب سابق مکھیا گلواتی جناب شفیق انصاری صاحب 20 رکنی صدر دھنوار  کے علاوہ دھنوار جموا تیسری گانواں سے نومنتخب مکھیا پنچایت سمیتی و سابق مکھیا بھی تشریف لارہے ہیں لہذا آپ تمام قارئین سے اپیل ہے  کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین کے مستحق بنیں اور اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد کر یں نیز جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں میں پرچم کشائی 8 بجے اور جےیواے پبلک اسکول کھوری مہوا میں:15 8 کی جاےگی انشاءاللہ  اس بات کی جانکاری فعال ومتحرک سماجی کارکن عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا کے چیئرمین و جمعیت علماء گریڈیہہ کے نائب صدر جناب مولانا الیاس  صاحب مظاہری  ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا نے دی انہوں نے مزید یہ بھی جانکاری دی ہے کہ 15/16 اگست کو جے یو اے بپلک اسکول کھوری مہوا میں داخلہ مفت لیا جائے گا اس سنہرے موقع پر خواہشمند حضرآت رابطہ کر یں 9470189574

Leave a Response