All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیرمعلی پر انگلی اٹھانے والے ہوش میں رہیں۔ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

Share the post

اماموں اور مسجد کمیٹیوں کے درمیان خوشگوارتال میل ضروری،
تنظیم ائمہ مساجد کی ہوئ تشکیل، مولاناڈاکٹرتاج الدین صدر، مولاناامیرالحسن بنے سیکریٹری۔

رانچی:- طے پروگرام کے مطابق ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی سرپرستی، سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے زیراھتمام علماء تحریک بیداری، ائمہ مساجد اور مدارس کے اساتذہ کی ایم نشست الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ھندپیڑھی رانچی میں مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری زیب سجادہ خانقاہ مظہریہ منعمیہ کی صدارت میں ہوئ جس کی نظامت ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کیا، مجلس کاآغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے ہواقاری شوکت برکاتی نے تلاوت فرمائی اور قاری طالب رضارحمانی ومولاناشیرمحمد قادری نے گلدستہ نعت پاک پیش کیا، نشست کے دواہم ایجنڈے تھے جن میں ایجنڈہ نمبر 2 پر روشنی ڈالتے ہوے مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی امام وخطیب رضاجامع مسجد وصدرسنی بریلوی سنٹرل کمیٹی نے روشنی ڈالتے ہوے کہاکہ مساجد کے نظام کو چلانے کے لیئے کو مربوط اصول وضابطہ نہیں ہے اسی طرح مساجد کے اماموں کے درمیان مسحکم رابطے اور امامت کے لیئے بھی کوئ مستحکم ضابطہ نہیں ہے جس کی وجہ سے بسااوقات ائمہ مساجد اور کمیٹیوں کے درمیان تلخی بھی پیداہوجاتی ہے اور خوشگوارتال میل کافقدان نظرآنے لگتاہے اس لیئے ضروری ہے کہ نظام مساجد کو مضبوط کرنے، کمیٹیوں کو بہتر طور پر چلانے اور منصب امامت کے پیش نظر ایک مستحکم کمیٹی کی تشکیل کر عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، وہیں پر ایجنڈہ نمبر ایک پر روشنی ڈالتے ہوے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاکہ اس وقت پورے ہندوستان میں مٹھی بھر شرپسندوں نے ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو بگاڑنے کاکھیل شروع کردیاہے اورایک منظم پلان کے تحت صاحبان اقتدار کے اشارے پر مساجد، مقابراور درگاہوں کو شرپسند عناصر نشانہ بنارہے ہیں جن سے ملک کاماحول ناگفتہ بہ ہوتا جا رہا ہے، ناظم اعلی نے کہاکہ بے بنیاد اور لایعنی معاملوں کی آڑ میں ملک مخالف عناصر نے درگاہ حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کو نشانہ بنایاہے جس سے ہندومسلم سکھ عیسائ، دلت، آدی واسی اور کروڑوں عقیدت مندوں کی عقیدت کوٹھیس پہونچی ہے، اسی طرح سنبھل جامع مسجد، نئ دہلی جامع مسجد، بدایوں جامع مسجد، متھراکاشی اور دیگرجگہوں کی مساجد کو بھی سروے کے بحانے کھودنے اور منہدم کرنے کی سازش ہورہے ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ایسے ملک مخالف عناصر کی ناپاک کوششوں کو متحدہ طورپر ناکام کرکے ملک کو بچاناہوگا،
نشست میں موجود رانچی شہرواطراف کے علماء کرام اور ائمہ مساجد نے بہت عمدہ آراء پیش فرماے اور بیک زبان ہوکر درگاہ خواجہ غریب نوازاجمیرمعلی کامبینہ سروے اور کھدائ کرنے کے ناپاک کوششوں کوخارج کرتے ہوے کہاکہ ملک کے غدار حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر انگلی اٹھانے والے ہوش میں رہیں، ابھی ملک کا مسلمان بیدارہے اور ہندومسلم، سکھ عیسائ، دلت، آدی واسی اور جمہوریت میں یقین رکھنے والے سبھی آئین پسند کبھی بھی ملک کے غداروں کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے، شریک اجلاس تمام ذمہ داروں نے کہاکہ ملک کی عدالتوں میں براج مان ججوں کو چاہیئے کہ وہ کسی بھی معاملے میں غیرجانب دار رہیں چونکہ صاحبان اقتدار عدلیہ کااستعمال سیاسی فائدے اور حصول اقتدار کے لیئے کررہے ہیں، نشست میں سنبھل شاہی جامع مسجد میں سروے کرانے کے بہانے دنگاکرانے والے، پانچ بے قصوروں کو گولیوں سے قتل کرنے والے پولس اہل کار، درگاہ خواجہ غریب نواز کو نشانہ بنانے والے، دلی جامع مسجد، بدایوں، متھرا، کاشی اور دیگرجگہوں کی مساجد کونشانہ بناے والوں کے خلاف مرکزی اور ریاستی حکومت کارروائ کرے اور عدالتیں ملک مخالف عناصر جو اکثریتی طبقہ کو بھی لگاتار گمراہ کررہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف عدالتیں بھی کارروائ کرے تاکہ ایسے لوگوں کو ملک کی فضاکو خراب کرنے کاموقع نہ ملے، نشست میں مدھیہ پردیس میں تین کم سن مسلم بچوں کو مارپیٹ کرنے اور جبراجئے شری رام کانعرہ لگوانے کے واردات کی سخت مذمت کی گئ ساتھ ہی آے دن اس طرح کے ناخوشگوار واقعہ پیش آتے رہنے پر تشویش کااظہار کیاگیااور وزیراعظم ھند سے کہاگیاکہ آخر آپ کے دوراقتدار میں پورے ملک میں ملک کے غدار کسطرح پنپ رہے ہیں کیاان سب کی خبرپی ایم اوکو نہیں ہے؟
نشست میں دوسرے ایجنڈے پر غور وخوض کے بعد مساجد کمیٹیوں کو مضبوط کرنے، مسجدوں کے تقدس کو بحال رکھنے، امامت کے منصب کی پاسداری کرنے اور اماموں اور مسجدکمیٹیوں کے درمیان خوشگوارتال میل قائم رکھنے کے پیش نظر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی نگرانی وسرپرستی میں “تنظیم ائمہ مساجد”کی تشکیل کی گئ جس کے سرپرست اعلی مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری ہونگے جبکہ صدر مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی امام وخطیب رضاجامع مسجد کو صدر، مولانا محمد امیر الحسن امام وخطیب نوری مسجد مولانا آزاد کالونی کو سیکریٹری، نائبین صدر مولانامفتی شاداب اخترامام وخطیب مسجداعلی حضرت اشرفی، مولانامسعود فریدی شہرقاضی منتخب ہوے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری مولانامفتی محمد وسیم رضاامام وخطیب مسجدمحمدی اور مولانا محمد حسین منتخب ہوے اسی طرح ناظم نشرواشاعت میں مولانا محمد کلیم اشرف مصباحی، مولاناوارث جمال، مولاناعرفان احمد مصباحی بناے گئے ،آفس انچاج مسجدغوثیہ کے امام وخطیب مولانا محمد منہاج الدین فاروقی بنےاور فعال ومتحرک ممبران میں حافظ جاویدحسین مصباحی، مفتی محمد جمیل مصباحی ،حافظ مبارک حسین، قاری نورعالم، قاری ارشاد عالم، مولاناسجادنعیمی، مولاناغلام صابر، مولاناکلیم اشرف، مولانا محمد ہاشم، مولاناشیرمحمد، حافظ اویس رضا،مولاناعبدالسلام قادری، مولانااسرارمدحت، مولاناظفراقبال، حافظ انور، قاری آفتاب ضیا، حافظ اشرف اللہ رضوی، مفتی مجیب اللہ مصباحی، شیداپلاموی، حافظ عبدالمبین نازش، قاری شاداب منظر،حافظ غلام سرورنامزدہوے، تنظیم ائمہ مساجد رانچی کی اگلی نشست 19/ دسمبر2024 بروزجمعرات ہوگی، نشست کو متذکرہ علماء، حفاظ کے علاوہ قاری محمد ایوب رضوی، مولانامفتی اعجازحسین مصباحی،مولانانظام الدین مصباحی، مولاناشمشادمصباحی، مولاناعاقب جاویدمصباحی،مولانا شمیم اخترحبیبی، مولانااشفاق عالم، مولاناعابدحسین نے بھی قیمتی راے پیش فرمایا، صدرمجلس حضرت مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری کی دعاپرمجلس اختتام پزیرہوئ

Leave a Response