Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

مولانا سیدتہذیب الحسن رضوی 14ویں بار سفر حج کے لئے ہوئے روانہ

 

رانچی:جھارکھنڈ کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ راجدھانی رانچی کے مشہور و معروف عالم دین نیزاتحاد کے علمبردار،انسانیت کےمسیحانیزآل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیرمین نیز ریاستی حج کمیٹی کے رکن نیز مسجد جعفریہ رانچی کے خطیب حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی 14ویں بار حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سفر حج پر روانہ ہوئے۔مولانا موصوف نے میڈیا کو بتایاکہ حج بیت اللہ پر جانے کا اردہ کرنا بندے کا کام ہے اور اپنے گھر حج بیت اللہ تک بلانا خدا کا کام ہے۔مولانا نے کہاکہ میں اپنی زندگی کے تمام وقتوں میں سنہرا وقت اس وقت محسوس کرتا ہوں جب میں خدا اور رسول اور آل رسول کی باردگاہ میں حاضرہوتا ہوں۔مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے آگے کہاکہ اسلامک ٹور اینڈ ٹرائیولس لکھنئو کے ذریعہ سے امسال 105 حجاج کرام ہندوستان کے مختلف علاقون سے سفر حج پر مکہ ،مدینہ جارہے ہیں۔

اسلامک ٹور کے ڈائریکٹرحضرت مولانا منتظر جعفری نے بتایاکہ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی صرف حاجی نہیں بلکہ حاجیوں کے امیر کارواں بنتے ہیں۔حجاج کرام کے درمیان اپنی محنت اور لگن سے بہت مقبول ہیں۔انہیں حجاج کرام کی دعائوں کا اثر ہے کہ خدا ان کو بار بار اپنے بارگاہ میں بلارہا ہے۔مولانا کے ساتھ جانےو الوں میں سید یونس رضا، قریشہ خاتون، ڈاکٹر ارشاد معصومی،ثاقب حسین،ڈاکٹر صفدر حسین اور انکی اہلیہ،سمیت کئی لوگ شامل ہیں۔آج رانچی ائیرپورٹ پر مولاسید تہذیب الحسن کو رخصت کرنے والوں میںصحافی عادل رشید، ودھان سبھا سکریٹری جاوید حیدر، شاہ رخ رضوی، ڈاکٹر ضیغم، رسید مہندی، ہاشم علی، نوشاد علی، شہزادہ اظہیر باقر حبیب احمد اسد حسین دانش احمد  سید نہال حسین, ایس ایم ندیم
فراز احمد  وغیرہ شامل تھے

Leave a Response