Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

مجلس علماء جھارکھنڈ کے آفس سکریٹری بنے مولانا حسان ندوی

ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہ
رانچی/لوہردگا: لوہردگا میں مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت حضرت مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ نے کی۔جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مجلس کے اغراض ومقاصدکے پیش نظرمثبت اور تعمیری انداز فکر کے ساتھ مجلس کو آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے اور ریاست گیر سطح پر مجلس کو متعارف کرانے اور ضلعی شاخوںکے قیام پر کافی سنجیدگی کےساتھ غوروفکر کیاگیا۔ اور علماء سے مشورے طلب کیے گئے۔نشست میںخصوصی طور پر مندرجہ ذیل اہم امور پر غوروخوض کے بعد تجاویز پاس کی گئیں۔مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر نگرانی سیرت کے موضوع پر مختلف نوعیت کے پروگرام ،مسلاکوئیزکمپٹیشن،مقالہ نگاری،انعامی مقابلہ اور جلسوں کا اہتمام کیا جائیگا۔لوہر دگا ضلع کمیٹی اپنے طور پر مرکزی کمیٹی کے مشورے سے پروگرام طے کرے گی۔ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ فی الحال ضلع لاتیہار اور بوکارو کی تشکیل پیش نظر ہے۔ان اضلاع کے دورے کے لیے ٹیم کی تشکیل عمل میں آئی۔جس میں علماء نے از خود اپنے نام پیش کئے۔ نام پیش کرنے والوں میںمولانا عبدالمنان اصلاحی،مولانا صابر حسین،قاری زبیر، مفتی غازی صلاح الدین،قاری صہیب احمد، ضیاء الرحمان ندوی، مفتی طلحہ ندوی وغیرہ ہیں۔اتفاق رائے سے مولانا حسان ندوی کو مرکزی دفتر کے لئے آفس سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔ مجلس علماء جھارکھنڈ کے نام سے نئے واٹس ایپ گروپ بنانےکا فیصلہ لیا گیا ۔جس کی ذمہ داری مولانا ضیاء الرحمان کو دی گئی ہے۔ فی الحال صدر مجلس مولانا صابر حسین مظاہری ،جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی، وخزانچی مولانا ضیاء الرحمان ندوی گروپ ایڈمین رہیںگے۔لوہر دگا ضلع کمیٹی کی تشکیل کی توثیق کی گئی۔اور ارکان عاملہ کی توسیع عمل میں آیا۔ نیز رکنیت فارم بھرنےکی ہدایت کی گئی ۔چنانچہ کئی علماء نے 100روپے جمع کرکے باقاعدہ طور پر رکنیت فارم بھر کر داخل دفتر کیا۔مزید یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ضلع کمیٹی اپنے طور پر حاصل شدہ فنڈ کا نصف حصہ مرکزی کمیٹی کے حوالے کرے گی۔نشست میں مندرجہ ذیل علماء کرام نے شرکت کی۔مولانا صابر حسین مظاہری، مفتی طلحہ ندوی، مولانا ضیاء الرحمان ندوی،قاری صہیب احمد، مصداق اشرفی، مولانا تبریز ندوی، مولانا عبدالمنان، مولانا پرویز،مولاناوسیم،عبدالخالق، مولاناعبدالجبار قاسمی،مولانا احسن امام مظاہری،مولانا محمد وسیم نجم،مولانا زبیر احمد، مولانا مبارک حسین، مولانا نثار عالم، مولانا محمد نورالحسن،قاری عبدالرئوف،مولانا محمد حسان ندوی، غازی صلاح الدین قاسمی،مولانا امین الدین اصلاحی، مولانا پرویز مظاہری،مولانا محمد ساجداللہ، مولانا عمران عالم،مولانا رضوان دانش،مولانا کمال سمیت کئی لوگ شامل تھے

Leave a Response