Tuesday, October 8, 2024
Blog

مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ میں نازیہ اسلم کے ہاتھوںپرچم کشائی

رانچی:مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ نور نگر و نظام نگر ہند پیڑھی رانچی میں دھوم دھام سے جشن یومِ آزادی منایا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی وارڈ کونسلر نازیہ اسلم اور علماء کرام و حفاظ کرام موجود تھے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نازیہ اسلم کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اور مدرسہ کے بچوں نے قومی ترنہ و تقریر پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے مہمان خصوصی نازیہ اسلم نے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ آزادی یوں ہی نہیں ملی اس ملک کی خاطر ہمارے اباو اجداد نے بہت قربانیاں پیش کی ہے ہزاروں علماء کرام کو پھانسی کے پھندوںپہ لٹکایا گیا اور شہید کیا گیا ۔ ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے رہنا چاہئے اور ان کا احترام کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم حافظ سعد احمد رشیدی ،مولانا شوکت نعمانی ،مولانا عظیم الدین ، مولانا عبد الماجد المظاہری ،حافظ عبد الحفیظ ،حافظ شمس تبریز ،مولانا نقیب اعظم ،محمد نوید اختر ،حافظ ناظم ،حافظ عادل ،حافظ غفران ، حافظ کاسف ، حافظ طلحہ ،حافظ سعد ،محمد شکیل ، حافظ ممتاز سمیتسینکڑو لوگ موجود تھے۔

Leave a Response