All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مدینہ ٹریولس علماء کرام کی قیادت میں عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والا ایک معتمد ادارہ ہے مولانا الیاس مظاہری

Share the post

سرزمین تاراناکھو بسگی میں عظیم الشان زیارتِ حرمین شریفین کانفرنس کا انعقاد

بسگی تاراناکھو( گریڈیہ ): گزشتہ شب بسگی تاراناکھو میں زیارتِ حرمین شریفین کانفرنس کا شاندار انعقاد عمل میں آیا، جس میں علاقے کے ممتاز علماء کرام، ائمہ، شعراء، دانشوران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کی صدارت صوفی باصفا حضرت مولانا قاری محمد اسلام صاحب، امام و خطیب جامع مسجد تاراناکھو نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض مفتی منیرالدین قاسمی، مہتمم مدرسہ ارشد العلوم چھتر بر (کوڈرما) نے بحسن و خوبی انجام دیے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی بنگال کے معروف عالم دین، سابق شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عرفان صاحب مظاہری نے عمرہ اور حج کی فضیلت، آداب اور اہم مسائل پر نہایت مدلل اور مؤثر خطاب فرمایا۔ انہوں نے بالخصوص طواف، سعی اور دیگر مناسکِ عمرہ و حج کے صحیح طریقوں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو ان پر مکمل توجہ کے ساتھ عمل کرنے کی تلقین کی۔مدرسہ سبیل السلام گلواتی کے مہتمم مولانا الطاف نعمانی نے بھی اپنے خطاب میں عمرہ پر روانگی سے قبل دینی تیاری، اخلاص اور سنت کے مطابق مناسک کی ادائیگی کی اہمیت بیان کی۔

اس موقع پر مولانا محمد الیاس مظاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ ٹریولس کم خرچ، بہترین سہولیات اور علماء کرام کی نگرانی میں عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والا ایک معتمد ادارہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ عمرہ سفر میں وہ خود بھی قافلے کے ساتھ موجود رہیں گے، جبکہ اس قافلے میں تقریباً 90 زائرین شامل ہوں گے، ان شاء اللہ۔کانفرنس میں حضرت مولانا عبدالقدوس صاحب ناظم دارالعلوم حمیدیہ، مولانا عمر فاروق صاحب مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن بسگی تاراناکھو، قاری طارق صاحب، مولانا منظور صاحب مدرس جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا، مولانا زین العابدین، مولانا فیروز سمیت علاقے کے متعدد علماء کرام، ائمہ، شعراء اور دانشورانِ قوم و ملت نے شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی سلامتی، حجاج و معتمرین کی آسانیوں اور ملک میں امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Response